کراچی ، احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم کویواے ای سفارتخانے اوردفتر خارجہ جانے کی اجازت دے دی

بدھ 27 اپریل 2016 09:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27اپریل۔2016ء) کراچی کی احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم کویواے ای کے سفارت خانے اوردفتر خارجہ جانے کی اجازت دے دی ہے، ڈاکٹر عاصم نے گزشتہ روزیواے ای کی سفارت خانے کی درخواست عدالت میں جمع کرائی تھی۔

(جاری ہے)

منگل کوعدالت نے ڈاکٹر عاصم کے وکیل سے استفسار کیا کہ ڈاکٹر عاصم پرکتنے کیس بنائے گئے ہیں،کیاآپ نے دوسری عدالتوں سے جانے کی اجازت لی ہے،وکیل نے جواب دیا کہ ڈاکٹر عاصم پراحتساب عدالت میں 2اوراے ٹی سی میں ایک کیس زیرسماعت ہے،ڈاکٹرعاصم جوڈیشنل ریمانڈ پرہیں۔

صرف ایک عدالت سے اجازت کافی ہے،احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم کویواے ای سفارتخانے اوردفتر خارجہ جانے کی اجازت دے دی ہے،نیب کے وکیل کی جانب سے ڈاکٹر عاصم کواجازت کی مخالفت کی گئی اور کہا گیا کہ ڈاکٹر عاصم بتائیں کہ وہ کیوں یو اے ای کے سفارت خانے جانا چاہتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :