پاکستان اور برطانیہ کا ہر سطح پر باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق

حکومت پاکستان کی کوششوں سے دہشت گردی میں نمایاں کمی آئی ہے،نیشنل ایکشن پلان کے تحت خفیہ اطلاعات پر ملک بھر میں چودہ ہزار آپریشنز کئے گئے، اب دہشت گردوں کے معاونین اور سہولت کاروں سے نمٹنا اصل چیلنج ہے جو نفرت پھیلا کر معاشرے کو تقسیم کرنے کے درپے ہیں، وزیر اعظم نواز شریف نے بھارت سے تعلقات کی بہتری کیلئے بہت کوششیں کیں مگر حالیہ کچھ واقعات سے ان کوششوں کو بہت نقصان پہنچا ہے، خطے کے بہترین مفاد میں پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کی کوششیں جاری رکھے گا مگر افغانستان کی جانب سے ہر واقعے کا الزام پاکستان پر لگانے کا سلسلہ بھی بند ہونا چاہیے،وزیر داخلہ چودھری نثار کی برطانیہ کے قومی سلامتی کے مشیر مارک لائل گرانٹ سے ملاقات میں گفتگو

جمعرات 28 اپریل 2016 09:56

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28اپریل۔2016ء)پاکستان اور برطانیہ نے ایک دوسرے سے ہر سطح پر تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے، وزیر داخلہ چودھری نثار کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان کی کوششوں سے دہشت گردی میں نمایاں کمی آئی ہے،نیشنل ایکشن پلان کے تحت خفیہ اطلاعات پر ملک بھر میں چودہ ہزار آپریشنز کئے گئے،اب دہشت گردوں کے معاونین اور سہولت کاروں سے نمٹنا اصل چیلنج ہے جو نفرت پھیلا کر معاشرے کو تقسیم کرنے کے درپے ہیں، وزیر اعظم نواز شریف نے بھارت سے تعلقات کی بہتری کیلئے بہت کوششیں کیں مگر حالیہ کچھ واقعات سے ان کوششوں کو بہت نقصان پہنچا ہے، خطے کے بہترین مفاد میں پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کی کوششیں جاری رکھے گا مگر افغانستان کی جانب سے ہر واقعے کا الزام پاکستان پر لگانے کا سلسلہ بھی بند ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

بدھ کو وزیر داخلہ چودھری نثار نے لندن کی ٹین ڈاوٴننگ اسٹریٹ میں برطانیہ کے قومی سلامتی کے مشیر مارک لائل گرانٹ سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے میں امن و استحکام اور دونوں ملکوں کے درمیان تعاون بڑھانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔پاکستان اور برطانیہ نے ایک دوسرے سے ہرسطح پر تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ۔اس موقع پر چوہدری نثار نے کہا کہ برطانیہ کا پاکستان سے تعاون جاری رکھنے کا عزم قابل ستائش ہے ۔

چودھری نثار نے برطانوی حکومت کی جانب سے پاکستان کو درپیش مسائل کا درست اندازہ لگاتے ہوئے باہمی تعاون جاری رکھنے کے عزم کو سراہا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چودھری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کی کوششوں سے دہشت گردی میں نمایاں کمی آئی ہے اور گزشتہ برس دہشت گردی نو سال کی کم ترین سطح پر رہی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت خفیہ اطلاعات پر ملک بھر میں چودہ ہزار آپریشنز کئے گئے۔

اب دہشت گردوں کے معاونین اور سہولت کاروں سے نمٹنا اصل چیلنج ہے جو نفرت پھیلا کر معاشرے کو تقسیم کرنے کے درپے ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے بھارت سے تعلقات کی بہتری کیلئے بہت کوششیں کیں مگر حالیہ کچھ واقعات سے ان کوششوں کو بہت نقصان پہنچا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے کے بہترین مفاد میں پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کی کوششیں جاری رکھے گا مگر افغانستان کی جانب سے ہر واقعے کا الزام پاکستان پر لگانے کا سلسلہ بھی بند ہونا چاہیے۔ مارک لائل گرانٹ نے چودھری نثار کو برطانوی حکومت کی جانب سے دہشت گردی کیخلاف پاکستان کو ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کا یقین دلایا۔