وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی بجٹ پیپرحکمت عملی پرکابینہ کو بریفنگ

زیادہ آمدنی رکھنے والوں پرسپرٹیکس لگانیکی تجویز،سالانہ50کروڑروپے سے زیادہ کمانیوالوں پر لے گا سپرٹیکس شمالی وزیرستان ٹی ڈی پیزکی بحالی پراستعمال ہوگا، ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح0.6فیصد، پراپرٹی کی خریدوفروخت پر2فیصدانکم ٹیکس لگے گا، اسحاق ڈار

جمعرات 28 اپریل 2016 09:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28اپریل۔2016ء)وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے بجٹ پیپرحکمت عملی پرکابینہ کو بریفنگ دی ہے۔زیادہ آمدنی رکھنے والوں پرسپرٹیکس لگانیکی تجویزہے۔اسلام آباد میں سات ماہ بعد کابینہ کا اجلاس ہوا۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ بجٹ میں سپرٹیکس متعارف کروایا جارہا ہے۔ سپر ٹیکس سالانہ50کروڑروپے سیزیادہ کمانیوالوں پر لے گا ۔

بریفنگ میں بتایا گیاکہ سالانہ ٹیکس ہدف3600ارب سیزیادہ مقرر کئے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ سپرٹیکس شمالی وزیرستان ٹی ڈی پیزکی بحالی پراستعمال ہوگا۔ نئے بجٹ میں 500ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے کی تجویزدی ہے۔اسحاق ڈارنے مزید بتایا کہ امیرطبقے کوحاصل100ارب کی ٹیکس چھوٹ ختم کرنیکی تجویزدی گئی ہے۔نان فائلرزکیلئے ٹیکس ریٹ بڑھایاجائیگا۔نان فائلرزسے پراپرٹی کی خریدوفروخت پر2فیصدانکم ٹیکس لگے گا۔بریفنگ میں یہ بھی بتایاگیاکہ ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح0.6فیصدمقررکرنیکی تجویزہے۔ اقتصادی ماہرین نیڈائریکٹ ٹیکسوں کی شرح بڑھانیکی تجویز بھی دی ہے۔نان فائلرزپرجائیدادکی خریدوفروخت پر2فیصدانکم ٹیکس لے گا ۔