ملک بھر میں 64ہزارشناختی کارڈ بلاک

بلاک کیے گئے زیادہ تر شناختی کارڈ مشکوک اور غیر ممالک سے تعلق رکھنے والے شہریوں کے ہیں،نادرا حکام انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹینے بلاک شناختی کارڈ کی تفصیلات اوروجوہات کیلئے ا ٓ ئندہ اجلاس میں ڈی جی نادرا،سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی پاسپورٹ کو طلب کر لیا

جمعرات 28 اپریل 2016 10:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28اپریل۔2016ء) انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی میں نادرا حکام نے انکشاف کیا ہے کہ ملک بھر میں نادرا نے مجموعی طور پر64ہزارشناختی کارڈ بلاک کئے ہیں جن میں زیادہ تر شناختی کارڈ مشکوک اور غیر ممالک سے تعلق رکھنے والے شہریوں کے ہیں جنہوں نے اپنے آپ کو پاکستانی شہری ظاہر کیا ہے، کمیٹی نے نادرا حکام سے بلاک شناختی کارڈ کی تفصیلات اوروجوہات کیلئے ا گلے اجلاس میں ڈی جی نادرہ سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی پاسپورٹ کو طلب کر لیا ہے ۔

ذیلی کمیٹی کااجلاس چیرمین افتاب شیرپاؤ کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقدہواکمیٹی کو نادرا حکام نے بتایاکہ اس وقت ملک بھرمیں نادرا نے مختلف وجوہات کی بناء پر 64ہزار شناختی کارڈز بلاک کئے ہیں حکام نے بتایاکہ ان شناختی کارڈ کی تفتیش کا کام نادرہ نہیں کر رہا ہے تاہم اس سلسلے میں تفصیلات کمیٹی کو فراہم کی جا سکتی ہیں اس موقع پر کمیٹی کے کنوینئر افتاب شیرپاؤ نے کہاکہ شناختی کارڈ بلاک ہونے سے پاکستان کے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے کمیٹی کو ہدایت کی کہ ملک بھر میں جتنے بھی شناختی کارڈ بلاک کئے گئے ہیں ان کی مکمل تفصیلات فراہم کی جائیں اور کمیٹی کو یہ بھی اگاہ کیا جائے کہ کس صوبے سے کتنے شناختی کارڈ ز بلاک کئے گئے ہیں انہوں نے ہدایت کی کہ کمیٹی کو بھی نادرہ حکام کی جانب سے تاریخ وار بلاک کئے جانے والے شناختی کارڈز کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں اور ان وجوہات سے بھی اگاہ کیا جائے کہ یہ شناختی کارڈز کیوں بلاک کئے گئے ہیں انہوں نے کمیٹی کو پاکستانی شہریت حاصل کرنے والوں کیلئے جاری ہونے والے شناختی کارڈز کی تفصیلات بھی فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

کمیٹی کو نادرا حکام نے بتایا کہ شناختی کارڈز کی تفتیش کا کام نادرا کا نہیں ہے تاہم جو بھی شناختی کارڈز بلاک کئے گئے ہیں ان کی مکمل تفصیلات کمیٹی کو فراہم کی جا سکتی ہے کمیٹی نے اگلے اجلاس میں سیکرٹری داخلہ ،ڈی جی پاسپورٹ اورڈی جی نادرہ کو بلاک کئے جانے والے شناختی کارڈز کی تفصیلات فراہم کرنے کیلئے طلب کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :