عمران خان پارٹی میں خرابیوں سے خودکو نہیں بچا سکتے،انہوں نے پارٹی انتخابات میں غلط افرادکو عہدے دیئے، عمران خان گزشتہ پارٹی انتخابات کے بعد سے مایوس ہوچکے ہیں، سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کی نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 28 اپریل 2016 10:12

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28اپریل۔2016ء) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ عمران خان پارٹی میں خرابیوں سے خودکو نہیں بچا سکتے،انہوں نے پارٹی انتخابات میں غلط افرادکو عہدے دیئے، عمران خان گزشتہ پارٹی انتخابات کے بعد سے مایوس ہوچکے ہیں۔ وہ بدھ کو نجی ٹی وی پروگرام سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

جاوید ہاشمی نے کہا کہ عمران خان پارٹی میں خرابیوں سے خودکو نہیں بچا سکتے۔عمران خان نے پارٹی انتخابات میں غلط افرادکو عہدے دیئے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان پارٹی انتخابات پرتوجہ نہیں دیتے۔ جب عہدوں کی خریدوفروخت ہوگی تو پارٹی ختم ہوجائیگی۔جاوید ہاشمی نے کہا کہ عمران خان گزشتہ پارٹی انتخابات کے بعد سے مایوس ہوچکے ہیں۔