پانامہ لیکس، جھوٹ کا پردہ فاش ہونے پر” حکومتی مشیر“ بدزبانی پر اتر آئے

آئی سی آئی جے دونمبرادارہ ہے ،اس کی کوئی حیثیت نہیں ، برطانوی وزیراعظم اورکئی اور رہنماوٴں کاڈیٹا بھی تبدیل کردیا،رک قومی اسمبلی دانیال عزیز حکمرانوں میں جرأت ہے توپارلیمنٹ میں اعلان کریں کہ پیسہ قانونی طریقے سے باہربھجوایایا امریکہ میں دعویٰ دائرکرکے کروڑوں ڈالرکے حقداربن جائیں دانیال عزیزصرف یہ بتائیں کہ نوازشریف کے بچوں کی کمپنیاں ہیں یانہیں، اپنی سیاست کیلئے ایک معتبرادارے کوگالیاں نہ دیں،عامر لطیف

جمعہ 29 اپریل 2016 10:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29اپریل۔2016ء)صحافیوں کی عالمی تحقیقاتی تنظیم آئی سی آئی جے کی طرف سے پانامہ لیکس کے معاملے پرحکومت کے جھوٹ کاپردہ چاک کرنے پرمسلم لیگ ن کے رہنما اورحکومتی مشیر بدزبانی پراترآئے اورآئی سی آئی جے کودو نمبر ادارہ قراردیدیا۔آئی سی آئی جے نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے کہ اس نے پانامہ لیکس میں نوازشریف کے خاندان کانام شامل کرنے پرمعذرت کی ہے اورکہاہے کہ آئی سی آئی جے نے کوئی غلطی نہیں کی۔

گزشتہ روزعالمی تنظیم کی تردید کے بعدمسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی دانیال عزیزنے ہمیشہ کی طرح آپے سے باہرہوتے ہوئے میڈیاپرگفتگوکرتے ہوئے کہاکہ آئی سی آئی جے دونمبرادارہ ہے ،اس کی کوئی حیثیت نہیں ہے ،اس نے وزیراعظم برطانیہ کے ڈیٹامیں تبدیلیاں کیں اورکئی اوررہنماوٴں کاڈیٹابھی تبدیل کردیا،میں نے خودکوحسین اورحسن نوازکابھائی ظاہرکرتے ہوئے خط لکھاتھااورمیں ایساکرنے کاحق رکھتاہوں کیونکہ تمام مسلمان بھائی بھائی ہیں ،دانیال عزیزنے کہاکہ اس خط کی کاپی میرے پاس ہے ،دانیال عزیزکے اس بیان پرپاکستان آئی سی آئی جے کیلئے تحقیقاتی کام کرنے والے عامرلطیف نے خبر رساں ادارے سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ دانیال عزیزبلاسوچے سمجھے بات کے عادی ہوچکے ہیں ۔

(جاری ہے)

دانیال عزیزاپنی سیاست کیلئے ایک معتبرادارے کوگالیاں نہ دیں ۔پانامہ لیکس پرپوری دنیامیں اصلاحات ہورہی ہیں ،امریکہ اورپانامہ کے درمیان حال ہی میں معاہدہ ہواہے ،آئس لینڈکے وزیراعظم نے استعفیٰ دیااوربرطانوی وزیراعظم کوپارلیمنٹ کے سامنے جوابدہ ہوناپڑا۔دانیال عزیزاوران کے حکمرانوں میں اگرجرأت ہے توپارلیمنٹ میں جاکراعلان کردیں کہ ہم نے ساراپیسہ قانونی طریقے سے باہربھجوایاتھااوریاپھرامریکہ میں ہتک عزت کادعویٰ دائرکرکے کروڑوں ڈالرکے حقداربن جائیں ،محض بیان بازی اورپھرنازیباکلمات کہنے سے ان کی اپنی شخصیت مجروح ہورہی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ اگرچمگادڑ کو سورج کاوجود نظر نہیں آتاتو اس میں سورج کاکیاقصورہے؟سورج کی روشنی سے پوری دنیااستفادہ کرتی ہے ۔عامرلطیف نے کہاکہ دانیال عزیزصرف یہ بتائیں کہ نوازشریف کے بچوں کی کمپنیاں ہیں یانہیں؟انہوں نے کہاکہ میری آئی سی آئی جے کی ڈپٹی ڈائریکٹرمرہنہ واکرسے بات ہوئی ہے ۔انہوں نے بھی دوٹوک الفاظ میں کہاہے کہ ہماری تنظیم نے کوئی معافی نہیں مانگی ۔وزیراعظم نے متعددبارتسلیم کیاکہ میرانام شامل نہیں ہے ،میرے بچوں کاہے اوروفاقی وزراء بھی یہی کہہ رہے ہیں کہ وزیراعظم کااپنانام پانامہ لیکس میں شامل نہیں ہے ،جبکہ حسن اورحسین نوازکاہے