اپنے اثاثوں سے متعلق قوم کو اعتما د میں لے چکا، نواز شریف
چند سیاسی مخالفین نے پینترا بدل لیا،میں نہ مانون کی رٹ لگانے والے مثبت اقدام پر منفی روئیے کا اظہار کر رہے ہیں،ہماری حکومت نے 3سال میں ریکارڈ منصوبوں کا افتتاح کیا ،جس منصوبے کا بھی افتتاح کیا اسے پایا تکمیل تک پہنچایا، گورنر خیبرپختونخوا، وزیر مملکت مواصلات اور ارکان اسمبلی سے ملاقات
ہفتہ 30 اپریل 2016 09:48
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30اپریل۔2016ء)وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ قوم کو اپنے اثاثوں سے متعلق اعتماد میں لیا اور سیاسی پارٹیوں کی خواہش کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کی زیر نگرانی جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کا فیصلہ کر دیا لیکن چند سیاسی مخالفین نے پینترا بدل لیا،میں نہ مانون کی رٹ لگانے والے مثبت اقدام پر منفی روئیے کا اظہار کر رہے ہیں،ہماری حکومت نے 3سال میں ریکارڈ منصوبوں کا افتتاح کیا ،جس منصوبے کا بھی افتتاح کیا اسے پایا تکمیل تک پہنچایا،بہت جلد 10ہزار میگا واٹ بجلی قومی نظام میں شامل کر دی جائیگی۔
ان خیالات کااظہار وزیر اعظم نواز شریف نے ارکان اسمبلی سے ملاقات کے دوران کیا،ملاقات کرنے والوں میں میاں نجیب الدین اویسی،سردار عرفان ڈوگر،عالم دادلا لیکا شامل ہیں،جس میں ارکان اسمبلی نے وزیراعظم سے اپنے حلقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں سمیت عوامی سائل اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔(جاری ہے)
وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملک میں کہی بھی سرمی افتتاح نہیں کیا بلکہ ملک میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل کرائے ہیں ،جس بھی منصوبے کا افتتاح کیا اسے پایا تکمیل تک پہنچایا،گزشتہ روز مانسہرہ میں گیس کی فراہمی کے لیے تین نئے منصوبوں کا سنگ بنیا د رکھاجس سے مانسہرہ ،ایبٹ آباد،راوگی اور شنگیاری کے علاقوں میں گیس فراہمی ممکن ہو گی۔
انہوں نے کہا ارکان پارلیمان صدق دل سے عوام کی خدت کریں چند سیاسی مخالفین اپنی سیاست چمکانے کے لیے کھوکھلے نعرے لگا رہے ہیں نکی باتوں پر کان دھرنے کی ضرورت نہیں ہے۔وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ اپنے اثاثوں سے متعلق قوم کو اعتما د میں لے چکا ہوں،ہماری مثبت پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان معاشی طور پر مستحکم ہواہے ،عالمی ادارے بھی پاکستان کو معاشی بحالی کے معترف ہو چکے ہیں،ملک میں افراد زر میں کمی اور ذر مبادلہ کے ذخائر تاریخ کے بلند ترین سطح پر ہیں،انہوں نے کہا کہ میں نہ مانوں کی رٹ لگانے والے مثبت اقدام پر منفی رویئے کا اظہار کر رہے ہیں،سیاسی پارٹیوں کی رائے کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کی زیر نگرانی کمیشن کا فیصلہ کر دیا ہے لیکن پھر بھی کچھ سیاسی مخالفین میں نہ مانوں کی پالیسی پر ڈٹے ہوئے ہیں۔وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہمارا طرز حکمرانی شفافیت اورکارکردگی ہے جس پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ ہمارا ترقیاتی اور اصلاحاتی ایجنڈاعوامی خوشحالی پر مبنی ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نواز شریف نے وزیر مملکت برائے مواصلات عبدالحکیم بلوچ کی ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں ملک بھی جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ موٹر وے منصوبوں میں شفافیت کا اعلیٰ معیار یقینی بنایا گیا ہے منصوبوں کے مقررہ وقت پر تکمیل نہیں کیا جائے گا آئندہ دو سے تین سال میں آٹھ سو ارب روپے کے مواصلات کے منصوبے مکمل ہوں گے بریفنگ میں بتایا گیا کہ بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں اقتصادی راہداری منصوبے بھی شامل ہیں بریفنگ کے بعد وزیراعظم نے کہا کہ مواصلاتی منصوبوں کی تکمیل سے علاقائی رابطوں کو فروع ملے گا مواصلاتی منصوبوں کی تکمیل سے معاٰی خوشحالی جائے گی روزگار بڑھے گا۔ وزیر اعظم نواز شریف نے فاٹا کے قبائلی عوام کی وطن سے محبت کے جذبے کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ قبائلی عوام نے قومی مفاد کے لیے اپنا گھر بار چھوڑ کر وطن پرست ہونے کا ثبوت دیا،قبائلی عوام کی یہ قربانیاں کسی صورت رائیگاں نہیں جائیں گی،فاٹا کے مستقبل کا فیصلہ فاٹا کے عوام کی خواہشات کے مطابق ہو گا،ن کی مرضی کے خلاف کوئی فیصلہ عاید نہیں کیا جائیگا۔ان خیالات کااظہار وزیر اعظم نواز شریف نے گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفرجھگڑا سے ملاقات کے دوران کیا،ملاقات میں فاٹا میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت فاٹا میں اصلاحات کی ضرورت سے آگاہ ہے اور فاٹامیں اصلاحات پر توجہ دے رہی ہے،انہوں نے کہاکہ فاٹا کے عوام کا معیار زندگی ملک کے دوسرے حصوں کے برابر لایا جائیگا،فاٹا کے قبائلی عوام پر ان کی مرضی کے خلاف کوئی فیصلہ عاید نہیں کیا جائیگا۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
ہفتہ 30 اپریل 2016 کی مزید خبریں
-
کراچی آپریشن عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے ہے، آپریشن میں حاصل اہداف کو واپس نہیں ہونے دیا جائے گا، کور کمانڈر کراچی
-
آ ئندہ عام انتخابات میں عمران خان ملک کے وزیر اعظم ہوں گے،خیبرپختونخوا میں بھی تحریک انصاف حکومت بنائے گی،پرویزخٹک
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی میں کمی کا فائدہ بھی عوام کو نہ دیا
-
پاکستان ریلویز کے سارے نظام کو ٹھیک کرکے دم لینگے،سعد رفیق
-
حکومت پنجاب نے پی ٹی آئی کو مال روڈ پر ریلی کی اجازت نہیں دی۔ترجمان پنجاب حکومت
-
کراچی،حکومت سندھ کا یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان
-
محکمہ ایکسائز کا انوکھا کارنامہ،ڈیٹا آپڑیٹر کی من مانیاں جاری،قانون کی دھجیاں اڑا دی
-
اختتام ہفتہ پر ملک بھر میں موسم گرم/خشک رہنے کا امکان ،درجہ حرارت معمول سے 2سے 4ڈگری سینٹی گریڈ زائد رہے گا ،محکمہ موسمیات
-
امر یکہ نے پاکستان کو ایف 16 طیاروں کی فروخت میں مدد پر پابندی لگا دی
-
اپنے اثاثوں سے متعلق قوم کو اعتما د میں لے چکا، نواز شریف
-
وزیر اعلی پنجاب سے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی ملاقات
-
رمضان المبارک اور بجٹ کی آمد ، ملک میں مہنگائی کا جن بے قابو ہونا شروع ، دالیں بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوگئیں
-
پانامہ لیکس تحقیقات ، 72 گھنٹوں میں اہم پیش رفت کا امکان ، چیف جسٹس ترکی کے دورے سے وطن واپس پہنچ گئے
-
نجی ٹی وی کے اینکر پرسن اقرار الحسن کو رات بھر منشیات کے عادی افراد کے ساتھ رکھا گیا، پنکھے کی سہولت بھی میسر نہ تھی
-
کراچی،عذیر بلوچ سے متعلق جے آئی ٹی کی حتمی رپورٹ مکمل ہوگئی
-
قتل کے الزام میں عمر قید کی سزا پانے والا ملزم بری
-
سکھر،خورشید شاہ نے 2012ء میں عازمین حج کیلئے مو بائل فونزکی خریداری میں کرپشن کی تحقیقات کیلئے خود کو پیش کردیا
-
ینگ ڈاکٹرز کا تنخواہوں میں اضافے کے لیے لانگ مارچ کرنے کا اعلان
-
پانامہ کے بعد چھوٹو گینگ لیکس بھی آئینگی ،حکمران بحران سے نہیں نکل سکیں گے ، طاہر القادری
-
پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی رواں برس عالمی الیون ٹیم بنا کر پاکستان میں میچ کھیلے گی
-
قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کیلئے کھلاڑیوں کی ابتدائی فہرست تیار
-
سلمان خان کوریواولمپکس کا سفیر بنانے کے معاملے پر انڈین اولمپک ایسوسی ایشن نے ہتھیارڈال دئیے
-
ناروے : ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، 11 افراد ہلاک
-
روسی وزیر خارجہ کی چینی ہم منصب سے ملاقات
-
شمالی کوریا کا جلد ایک اور بیلسٹک میزائل تجربہ کرنے کا امکان ہے ، جنوبی کوریا
-
شمالی کوریا نے جاسوسی کے الزام میں امریکی شہری کو 10 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی
-
افغانستان ، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن کلین اپ ، 20 طالبان ہلاک ، متعدد زخمی
-
اقوا م متحدہ امریکہ میں دو ارب ڈالر کی واپسی کیلئے کردار ادا کرے،ایران
-
حلب کے اسپتال پر حملہ منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا: اقوام متحدہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.