اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

اتوار 1 مئی 2016 11:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1مئی۔2016ء)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ قبل ازیں اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزیراعظم کو ارسال کی گئی تاہم وزیراعظم نے قیمتوں میں اضافے کی سمری کو مسترد کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے سے قومی خزانے کو 8 ارب روپے کا نقصان ہوگا تاہم وزیراعظم نے عوامی مفاد میں یہ نقصان برداشت کرنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے مانسہرہ میں جلسہ عام میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری منظور نہ کرنے اور عوام کو ریلیف برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد اوگرا نے اس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کا اطلاق آج یکم مئی سے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :