پاکستان ہمسائیہ ممالک کے ساتھ اختلافات کے خاتمے کیلئے مذاکرات کا راستہ اپنائے ، امریکہ

ملک کو ایف سولہ طیاروں کی فروخت کا مقصد علاقائی سلامتی اور متعدد دیگر امور کا احتساب کرنا ہے ، مارک ٹونر

اتوار 1 مئی 2016 11:33

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1مئی۔2016ء) امریکہ نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان اپنے ہمسائیہ ممالک کے ساتھ تمام تر اختلافات مذاکرات کے ذریعے حل کرے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کے اپنے ہمسائیہ ممالک تعلقات ہرگز خوشگوار نہیں بلکہ ان میں نشیب و فراز ہیں تاہم ہمیں یقین ہے کہ جلد پاکستان اپنے ہمسائیہ ممالک کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے یہ تمام تر مسائل حل کردے ایف سولہ طیاروں کی پاکستان کو فروخت کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہتھیاروں کی اس منتقلی کے ذریعے پاکستان علاقائی سلامتی اورمتعدد دیگر امور کا احتساب کرنا چاہتا ہے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے اہم اراکین اگرچہ پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کی فروخت کے حق میں نہیں تاہم ان پر مزید پوزیشن واضح کی جائے گی

متعلقہ عنوان :