کورکمانڈرزکانفرنس، جامع کومبنگ آپریشنز منصوبے کی منظوری

کانفرنس میں ملک کی اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ، فوج کی آپریشنل تیاریوں اور شوال آپریشن کی کامیابیوں پر بھی اظہار اطمینان دہشت گردوں کے سلیپر سیل، مشتبہ ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا فیصلہ،آرمی چیف کا فوج،رینجرز اور ایف سی کی قربانیوں کو خراج تحسین،آئی ایس پی آر

منگل 3 مئی 2016 10:15

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 مئی۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں فوج کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا گیا ملک بھر میں جامع کومبنگ آپریشنز منصوبے کی منظوری بھی دی گئی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کور کمانڈر کانفرنس میں ملک کی اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی کانفرنس میں فوج کی آپریشنل تیاریوں اور شوال آپریشن کی کامیابیوں پر بھی اطمینان کا اظہارکیا گیا ۔

آرمی چیف نے فوج رینجرز اور ایف سی کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ایف سی رینجرز دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کررہی ہیں‘ سیکیورٹی اداروں کے تعاون سے کومبنگ آپریشن کامیاب ہوگا۔ کانفرنس میں دہشت گردوں کے سلیپر سیل اور مشتبہ ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔