کراچی لاہورموٹروے منصوبے میں14ارب کی مبینہ کرپشن کاانکشاف
غیرمعروف کمپنی کوٹھیکہ دیاگیا، نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے منظور نظرافرادکونواز نے کیلیے خفیہ معلوما ت پاک چائنہ جوائنٹ وینچرکو فراہم کیں،بے ضابطگیوں پرٹرانسپیرنسی کاچیئرمین این ایچ اے کوخط
منگل 3 مئی 2016 10:20
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 مئی۔2016ء) کراچی لاہور موٹروے منصوبے میں 14 ارب روپے کی مبینہ بدعنوانیوں کا انکشاف ہوا ہے اہم ترین سیاسی شخصیت کے ایما پرقوانین کی خلاف ورزی کے ذریعے من پسندکمپنیزکوکراچی لاہور موٹروے منصوبے کا ٹھیکہ دیکرنیشنل ہائی وے اتھارٹی نے قومی خزانے کواربوں روپے کا نقصان پہنچایا.جس کمپنی کو ٹھیکا دیا گیا اس نے کبھی اتنا بڑا منصوبہ مکمل نہیں کیا، پاکستان کی تاریخ کا مشکل ترین قراقرم ہائی وے بنانے والے فرنٹیئرورکس آرگنائزیشن کو نظرانداز کردیا گیا، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے بھی کراچی لاہورموٹروے منصوبے میں مبینہ بے ضابطگیوں کی نشاندہی کرکے چیئرمین این ایچ اے کوخط لکھ دیاہے۔
کراچی لاہور موٹروے منصوبے کا ٹھیکہ چائنہ ریلوے اورزیڈکے بی پاکستان جوائنٹ وینچرکودیا گیا ہے۔(جاری ہے)
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے چیئرمین سہیل مظفرکی جانب سے چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی شاہد اشرف تارڑرکو لکھے گئے مکتوب میں کہاگیاہے کہ230 کلومیٹر طویل کراچی لاہورموٹروے منصوبے میں مبینہ بے ضابطگیوں اور غیرقانونی طور پرقواعد کو نظراندازکرکے ٹھیکہ دیا گیا، مکتوب میں کہا گیا ہے کہ کراچی لاہور موٹروے منصوبے کیلیے فرنٹیئرورکس آرگنائزیشن کونااہل قرار دینے کا کوئی ٹھوس جواز نہیں دیا گیا جب کہ جوائنٹ وینچر چائنہ ریلو ے کی بڈ سیکیورٹی کو قبول کرکے نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے قانون کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔
مکتوب میں انکشاف کیاگیاکہ کراچی لاہور موٹروے منصوبے کاٹھیکہ جس کمپنی کو دیا گیا اس نے کبھی بھی91 ارب روپے کے کسی منصوبے پر کام ہی نہیں کیا جبکہ کراچی لاہور موٹروے منصوبے کیلیے نظرانداز کیے جانیوالے فرنٹیئرورکس آرگنائزیشن پاکستان کا مستند ترین ادارہ اور کئی اہم تعمیراتی منصوبے کامیابی کیساتھ مکمل کرچکاہے۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے اپنے مکتوب میں کہاگیاہے کہ کراچی لاہور موٹروے منصوبے کیلیے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے قوانین کے مطابق جوائنٹ وینچرپاک چائنہ اورزیڈ کے بی جوائنٹ وینچر نے بڈسیکیورٹی نے جمع نہیں کرائی گئی اور قوانین کی خلاف ورزی کے باوجود نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے پاک چائنہ جوائنٹ وینچرکومنصوبے کا ٹھیکہ دیا گیا۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے کہا ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے منظور نظرافرادکونواز نے کیلیے خفیہ معلوما ت پاک چائنہ جوائنٹ وینچرکو فراہم کیں،ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے اپنے مکتوب میں کہاہے کہ کراچی لاہور موٹروے کیلیے تما م تر قواعدکو بالائے طاق رکھاگیاہے جبکہ پیپراقوانین کے تحت منصوبے کی لاگت کیلیے قیمت پرکوئی نظرثانی نہیں ہوسکتی انتہائی اعلیٰ سیاسی شخصیت کراچی لاہور موٹروے منصوبے کیلیے چائنہ گروپ کے پیچھے ہے اوراسی لیے نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے دباوٴمیں آکر تمام پیپرا قوانین کو بالائے طاق رکھ دیا گیا۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی سے درخواست کی ہے کہ وہ کراچی لاہور موٹروے منصوبے میں اربوں روپے کا نقصان پہنچانے کے الزامات کاجائزہ لے کرفراڈ کو روکیں کیونکہ قانون کی حکمرانی قائم کرکے ہی کرپشن کو روکا جاسکتاہے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
منگل 3 مئی 2016 کی مزید خبریں
-
وزیر اعلی پنجاب کی لیہ آمد ، زہریلی مٹھائی سے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ملاقات ، اظہار تعزیت اورفاتحہ خوانی
-
قرض معاف کرانے والوں اور قومی دولت لوٹنے والوں کو بھی احتساب کے کٹہرے میں آنا پڑے گا،شہبازشریف
-
لاہور چڑیا گھرانتظامیہ نے جانوروں اور پرندوں کو حالیہ شدید گرمی سے محفوظ رکھنے کیلئے انتظامات مکمل کر لئے
-
پشاور ،پرویز خٹک کا اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ کی تعمیر اور وفاقی کمیٹیوں میں صوبے کو نمائندگی نہ دینے کی صورت بھر پور مزاحمت کا اعلان
-
الطاف حسین سے را کے تعلقات کے حوالے سے ادارے کے پاس شواہد موجود ہیں،آفاق احمد
-
فیصل آباد ، وزیر اعظم کا بھٹو دور میں بے گھر افراد کیلئے بنائے گئے فلیٹس کو گرائے جانے کا نوٹس
-
آئندہ دو دن میں صوبہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارشوں کی پیشن گوئی
-
وزیراعظم کے دورہ کوئٹہ کے موقع پر پوٹوکول گاڑیوں کی ففٹی مکمل
-
کرپشن کے نام پر بحران پید اکرنے کی کوشش کی گئی ، کمیشن کے قیام کے بعد اب دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائیگا ،نوازشریف
-
پانامہ لیکس پر اپوزیشن کا اجلاس، حکومتی ٹی اوآرزمستر، جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کیلئے قانون سازی کامطالبہ
-
کورکمانڈرزکانفرنس، جامع کومبنگ آپریشنز منصوبے کی منظوری
-
شکیل آفریدی کی قسمت کا فیصلہ ڈونلڈ ٹرمپ نے نہیں پاکستانی عدالتوں نے کرنا ہے،چوہدری نثار
-
”سیاسی اکھاڑ بچھاڑ شروع“
-
الیکشن کمیشن،اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی جانب سے دائر ریفرنس پر فیصلہ 9 مئی تک ملتوی
-
کراچی،جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے عزیر بلوچ کیخلاف فوجی عدالت میں جاسوسی کا مقدمہ چلانے کی سفارش کر دی
-
سینٹ کمیٹی ماحولیات کی اسلام آباد میں شکرپڑیاں کرکٹ سٹیڈیم پر کام روکنے کی سفارش
-
کراچی لاہورموٹروے منصوبے میں14ارب کی مبینہ کرپشن کاانکشاف
-
سرفراز مرچنٹ کی دستاویزات کی اسکاٹ لینڈیارڈسے تصدیق کی سفارش
-
ایم اے پاس ریٹرنگ افسران فارم 14اور15صیحح طریقے سے نہیں بھر سکتے،الیکشن کمیشن
-
وفاقی اداروں کی حکمت عملی ناکام،ضلع راولپنڈی میں افغانیوں کی تعداد35 ہزار سے متجاوز
-
سری لنکن حکومت کا پانامہ لیکس کی تفتیش کے لئے پینل تشکیل دینے کا اعلان
-
سعودی بن لادن گروپ نے 77 ہزار کارکنان کونوکری سے نکال دیا،تہلکہ خیز انکشاف
-
عراق میں سیاسی کشیدگی کے حل کیلئے مدد کو تیار ہیں‘ ایران
-
ترکی کے شام میں داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملے‘ 34 جنگجو ہلاک متعدد زخمی
-
شمالی کوریا پارٹی اجلاس کے موقع پر مزید میزائل تجربہ کر سکتا ہے ، جنوبی کوریا
-
بھارت ، مغربی بنگال میں گھر میں بم بناتے ہوئے دھماکہ ، 4 افراد ہلاک ، 4 زخمی
-
یو اے ای: تارکین وطن نے2015 میں 70بلین درہم کی ترسیلاتِ زر اپنے ملکوں میں بھیجیں،مجموعی طور پر امریکہ 56.3بلین ڈالر کی ترسیلاتِ زر بھیجنے پر پہلے نمبر پر رہا
-
القاعدہ کی طرح داعش قیادت کا وجود بھی مٹا کر رہیں گے ، جان برینن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.