ایران سے ایل پی جی درآمد کرنے کا معاہدے طے پا گیا

ہر ماہ تقریبا 6 ہزار ٹن ایل پی جی درآمد کی جائے گی،صدر ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز

بدھ 4 مئی 2016 10:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 مئی۔2016ء) ایران سے ایک سال کے دوران 75 ہزار ٹن ایل جی درآمد کی جائے گی ، ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر ایسوسی ایشن اور نیشنل ایرانین کمپنی کے درمیان معاہدے طے پا گیا۔ایل پی جی ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن نے تاریخ رقم کردی۔

(جاری ہے)

ایرن سے بین الاقوامی پابندیاں ختم ہونے بعد ایل پی جی درآمدات کا پہلا معاہدہ طے کر لیا گیا ہے۔ معاہدے کے نتیجے میں ہر ماہ تقریبا 6 ہزار ٹن ایل پی جی درآمد کی جائے گی۔ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر ایسوسی ایشن کے صدر عرفان کھوکر کے مطابق ایل پی جی کو مقامی مارکیٹ کی قیمتوں کے حساب سے ہی فروخت کیا جائے گا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی درآمدات سے ملک میں جاری توانائی کے بحران پر قابو پانے میں کچھ حد تک ضرور مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :