امریکہ کاپاکستان کو ایف سولہ طیاروں کیلئے فنڈنگ کی حمایت نہ کرنا قابل تشویش ہے،آصف زرداری

جمعرات 5 مئی 2016 09:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5 مئی۔2016ء) سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ امریکہ کی طرف سے پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کا پروگرام کے لئے فنڈنگ کی حمایت نہ کرنا قابل تشویش ہے ۔

(جاری ہے)

ایف سولہ جیٹ لڑاکا طیاروں کے حصول کی مکمل حمایت کرتے ہیں تاکہ ہماری مسلح افواج کی دہشگردانہ کارروائیوں کے خلاف کارروائی کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہو انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج کی دہشت گردی کے خلاف لڑائی کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے لہذا ہماری افواج کے پاس و سازو سامان بھی موجود ہونا چاہئے جس کی بدولت ہمارے ملک کی عوام کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو منہ توڑ جواب دینے کے لئے ان کے خلاف پیش قدمی جاری رکھی جا سکے آصف زرداری نے کہا کہ ہر پاکستانی حکومت کے لئے امریکہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات ہمیشہ اہمیت کے حامل رہے ہیں اور ایسا ہر پارٹی کے دور حکومت میں ہوا ہے انہوں نے کہا کہ میں اپنی حکومت کے امریکہ سے دوستانہ تعلقات کو باعث فخر سمجھتا تھا اور ہمیشہ یہ محسوس کرتا تھا کہ ہمارے سٹرٹیجک سیکورٹی مفادات ایک ہی جیسے ہیں موجودہ پاکستانی حکومت کو امریکہ کے ساتھ مزید مثبت اور تعمیری تعلقات کو فروغ دینے کے لئے مکمل حمایت اور تعاون کا اعادہ کرتا ہوں آصف علی زرداری نے کہا کہ بطور صدر میرے دور میں، میں نے واشنگٹن میں قانون سازوں اور اثرو رسوخ رکھنے والے افراد سے مضبوط تعلقات کو فروغ دیا اور اس تمام نیٹ ورک کے ذریعے میں یہ چاہتا ہوں کہ میری قوم وہ مقاصد حاصل کرے جس کی وہ متمنی ہے ۔

متعلقہ عنوان :