ملک بھر میں شب معراج مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی

مساجد اور گھروں میں عبادات و روحانی محافل کا اہتمام،ملک کی سلامتی وخوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں

جمعرات 5 مئی 2016 09:41

اسلام آباد/لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5 مئی۔2016ء ) ملک بھر میں شب معراج مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی ،مقدس رات کی مناسبت سے مساجد و گھروں میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا، جس دوران مرد و خواتین اللہ تعالیٰ کے حضور سربسجود ہو کر اپنے گناہوں کی مغفرت ملکی سلامتی اور بقاء کے لئے خصوصی دعائیں مانگی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 27 رجب کو ملک بھر میں شب معراج انتہائی عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی مقدس رات کی مناسبت سے مساجد اور گھروں میں خصوصی چراغاں کیا جب کہ ذکر و اذکار اور نعت خوانی کی محافل کا بھی اہتمام کیا گیا۔

جن میں علماء کرام نے معجزہ معراج شریف کے واقعات پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔ مقدس رات کے موقع پر منعقدہ خصوصی تقریبات میں مردو خواتین اللہ تعالیٰ کے حضور سربسجود ہوکر اپنی مغفرت مانگی اور ملکی سلامتی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں ۔ 27 رجب کی مناسبت سے مساجد کو بھی انتہائی خوبصورتی سے سجایا گیا تھا ۔ جب کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمنٹنے کے لئے مساجد کی سیکیورٹی بھی سخت کر دی کی گئی۔