کراچی،وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے ٹیڈاپ کیس میں یوسف رضاگیلانی کو مفرور قرار دیدیا، ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

جمعرات 5 مئی 2016 09:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5 مئی۔2016ء)وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے ٹیڈاپ کیس میں سابق وزیر اعظم پاکستان سید یوسف رضاگیلانی کو مفرور قرار دے دیا،سابق وزیراعظم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے ٹریڈ اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی اسکینڈل میں سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی اور دیگر ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

ایف آئی اے نے عدالت میں ٹیڈاپ اسکینڈل میں مزید 7 مقدمات کا حتمی چالان پیش کیا جس میں یوسف رضا گیلانی اور دیگر 9افراد کو مفرور قرار دیا گیا ہے۔ چالان میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور وزیراعظم سیکرٹریٹ کے سیکرٹری محمد زبیر سمیت ۰۱ ملزمان کو مفرور قرار دیدیا گیا ہے۔ ملزمان میں سابق ڈی جی ٹڈاپ عبد الکریم داود پوتہ، فرحان جونیجو، مہر ہارون رشید، وقار احمد شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ملزمان نے2008کے دوران فریٹ سبسڈی ٹیکس کی مد میں اربوں کا نقصان پہنچایا تھا، جبکہ اس سے قبل سابق وزیراعظم کے خلاف تئیس مقدمات میں چالان پیش کیا جا چکا ہے۔ عدالت نے چالان منظور کی اور سابق وزیراعظم سمیت تمام ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ایف آئی نے ابتدائی طور پر کیس میں 70 سے زائد مقدمات درج کئے تھے جن میں سے 23 میں یوسف رضا گیلانی کا نام بھی شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :