پشاور، صوبائی ایپکس کمیٹی کا 45 واں ایپکس کمیٹی کا اجلاس
خیبرپختونخوا اورفاٹا میں امن وامان کی صورتحال، ٹی ڈی پیز کی واپسی ، دہشت گرد ی کے خاتمہ کیلئے متفقہ نیشنل ایکشن پلان پر پیش رفت کا جائزہ غیرقانونی سمز کی بندش اور اس کے ذریعے اغوابرائے تاوان اوردیگرجرائم کے خاتمے کیلئے مزید اقدامات پر بھی غور آئی ڈی پیز کی باعزت واپسی کے عمل کو مزید تیزکرنے پر زوردیا گیا پاکستان کی حفاظت ہمارا فرض اس کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیاجائیگا، دہشت گردوں کے خلاف جاری جنگ میں پوری قوم متحدہے،گورنرخیبرپختونخوا
جمعہ 6 مئی 2016 09:38
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 مئی۔2016ء)گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا کی زیرصدار ت صوبائی ایپکس کمیٹی کا 45واں اجلاس جمعرات کے روز گورنرہاؤس پشاور میں منعقدہوا۔ اس اہم اجلاس میں وزیراعلی خیبر پختونخوا پرویز خان خٹک، کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان ، چیف سیکرٹری امجد علی خان اورآئی جی پولیس ناصر درانی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹامحمداسلم کمبوہ ،پرنسپل سیکرٹری برائے گورنرسکندرقیوم، سیکرٹری داخلہ ، انسپکٹر جنرل فرنٹئیر کور میجرجنرل مظہرشاہین محمود، کمانڈنٹ فرنٹیئر کانسٹیبلری لیاقت علی خان سمیت دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں خیبرپختونخوا اورفاٹا میں امن وامان کی مجموعی صورتحال اور ٹی ڈی پیز کی واپسی سے متعلق امور کے ساتھ ساتھ دہشت گرد ی کے خاتمہ کیلئے متفقہ مرتب کئے جانیوالے نیشنل ایکشن پلان پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیاگیا اور اس پرعملدرآمد اور مطلوبہ مقاصد کے حصول کیلئے مربوط حکمت اوراقدامات پر غورکیاگیا۔(جاری ہے)
ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں گذشتہ اجلاس کے فیصلوں پرعملدرآمدکابھی جائزہ لیاگیا۔
اجلاس میں غیرقانونی سمز کی بندش اور اس کے ذریعے اغوابرائے تاوان اوردیگرجرائم کے خاتمے کیلئے مزید اقدامات پر غورکیاگیا اور صوبے اورفاٹامیں ہنڈی ،حوالہ اورکرنسی کے غیرقانونی لین دین کے خاتمے کے حوالے سے کئے گئے اقدامات پرپیش رفت کابھی جائزہ لیاگیا۔ اس اہم اجلاس کے شرکاء کو فاٹامیں ٹی ڈی پیز کی اپنے گھروں کوواپسی کیلئے اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات پرتفصیلی بریفنگ بھی دی گئی جس پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے ایپکس کمیٹی نے باعزت واپسی کے عمل کو مزید تیزکرنے پر زوردیا۔ ایپکس کمیٹی نے نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمدکاجائزہ لیتے ہوئے اطمینان کااظہارکیااوربعض ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔ قبل ازیں گورنرانجینئراقبال ظفرجھگڑا نے اجلاس کے شرکا ء کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی حفاظت ہمارا فرض ہے اور جس کی حفاظت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیاجائیگا۔ دہشت گردوں اور امن دشمنوں کے خلاف جاری جنگ میں پوری قوم متحدہے۔ تمام ادارے اورپوری قوم اس جنگ میں اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان اورعوام کی قربانیاں کورائیگانہیں جانے دیاجائیگا اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی۔ انہوں نے کہاکہ ٹی ڈی پیز کی باعزت اور جلد واپسی اور ان کی بحالی وتعمیرنو کیلئے تمام تروسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
جمعہ 6 مئی 2016 کی مزید خبریں
-
کون دوست اور کون دشمن ، ؟حکومت کی اپنی ہی صفوں میں مخالفین کی نشاندہی کیلئے خفیہ مانیٹرنگ شروع
-
لیہ میں زہریلی مٹھائی کا معمہ حل ،دکاندار کے چھوٹے بھائی نے زہر ملانے کا اعتراف کر لیا
-
نیئر حسین بخاری کے وارنٹ گرفتاری، تھانہ مارگلہ پولیس نے کیانی روڈ پر ناکہ لگا لیا
-
سکھر میں وزیراعظم کے وی آئی پی ائیر کنڈیشن جلسے کی تیاریاں مکمل
-
آئی جی پی سندھ اے ڈی خواجہ کی اعلی سطحی اجلاس کی صدارت
-
سیالکوٹ، اچاری آم توڑنے کے جرم میں قتل ہونیوالے بچے کے نا معلوم قاتلوں کے خلاف مقدمہ درج
-
عالمی سگریٹ ساز کمپنیوں میں پاکستان کے مقامی سگریٹ ساز کارخانوں کی تباہی کیلئے خطرناک گٹھ جوڑ
-
چوہدری محمدسرور کی پوتی عمایا عاصم علالت کے بعد انتقال کر گئی
-
جوڈیشل کمیشن کے ٹی او آرز پرحکومت کے ساتھ بات کرنے کو تیار ہیں، خورشید شاہ
-
وسائل قوم کی امانت ، ایک ایک پائی عوام کی ترقی و خوشحالی پر خرچ کر رہے ہیں، نواز شریف
-
پاکستان اور ایرا ن کے مابین سرحدوں کی نگرانی اور معلومات کے تبادلے کی ضرورت ہے،چوہدری ثنار
-
سرکاری حج سکیم کے تحت فریضہ حج ادا کرنیوالوں کی قرعہ اندازی، خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا
-
آفتاب احمد کی پوسٹ مارٹم کی رپورٹ میں بھی ثابت ہو گیا کہ اسکی موت تشدد سے ہوئی، متحدہ قومی موومنٹ
-
کشمیریوں کی قربانیاں لازوال ہیں،۔ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی ، سفارتی،اخلاقی حمایت جاری رکھے گا،ائیر چیف مارشل سہیل امان
-
حکومت نے پانامہ لیکس سکینڈل دبانے کیلئے حکمت عملی تیا ر کر لی
-
اسلام آباد اور لاہور جلسوں کی فوٹیج انتظامیہ کو فراہم کرنے کا فیصلہ کیاہے، نعیم الحق
-
پشاور، صوبائی ایپکس کمیٹی کا 45 واں ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
سپریم کورٹ نے ایگزیکٹ کمپنی کے دفاتر کا قبضہ چھوڑنے کا حکم دیدیا
-
بھارت پاکستان سے مذاکرات کا خواہشمند ،مگر حالات موزوں نہیں، گوتم بمباوالا
-
سینیٹ کمیٹی خزانہ کے ارکان ایم سی بی نجکاری کی انکوائری رپورٹ مکمل نہ کرنے پر نیب حکام پر برس پڑے
-
تحریک انصاف کا رمضان کے بعد دو ہفتوں کے اندر انٹرا پارٹی الیکشن شیڈول جاری کرنے کا فیصلہ
-
بھارت ،کھمب میلے میں بھگدرڑ مچنے سے 7 افراد ہلاک ،70سے زائد زخمی ،وزیراعظم کا اظہار افسوس
-
کنہیا کمار کی بھوک ہڑتال کے باعث حالت خراب، ہسپتال داخل
-
ترک وزیراعظم احمد داوٴد اوگلو کا مستعفی ہونے کا اعلان
-
شام میں باغیوں کے زیرِ قبضہ شمالی علاقے میں پناہ گزین کیمپ پر فضائی حملے میں 28 افراد ہلاک
-
ہانگ کانگ پولیس کا بیوٹی سیلون پر چھاپہ، 11 خواتین گرفتار
-
شام‘ دو بم دھماکے ، کم از کم 10شہری ہلاک، 40 زخمی
-
سری لنکا ،پارلیمنٹ میں بدترین جھگڑے میں ملوث دو ارکان کو ایک ہفتے کیلئے معطل کردیا گیا
-
داعش کے باعث’یورو‘ کے500 مالیت کے کرنسی نوٹ بند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.