پانامہ پیپرزپر تحقیقات کا مطالبہ تو کیا جارہا ہے لیکن اعتزاز احسن بیرون ملک آصف علی زرداری کے 60 ملین ڈالر سے زائد کے اثاثوں کا کیوں نہیں پوچھتے؟ ڈاکٹر عبدالقدیر

ملک میں بہت لوٹ مار ہوچکی، اب سب کا احتساب ہونا چاہیے،ایٹمی طاقت بناکر پاکستان کو تو محفوظ بنادیا لیکن بیرونی خطروں سے حفاظت کے بعد اب پاکستان کو اندرونی خطرات سے محفوظ بنانے کی بھی ضرورت ہے،معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا تھلیسیمیا کے عالمی دن کے موقع پر سیمینار سے خطاب

اتوار 8 مئی 2016 10:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8مئی۔2016ء )معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ پانامہ پیپرزپر تحقیقات کا مطالبہ تو کیا جارہا ہے لیکن اعتزاز احسن بیرون ملک آصف علی زرداری کے 60 ملین ڈالر سے زائد کے اثاثوں کا کیوں نہیں پوچھتے،ملک میں بہت لوٹ مار ہوچکی، اب سب کا احتساب ہونا چاہیے،ایٹمی طاقت بناکر پاکستان کو تو محفوظ بنادیا لیکن بیرونی خطروں سے حفاظت کے بعد اب پاکستان کو اندرونی خطرات سے محفوظ بنانے کی بھی ضرورت ہے۔

ہفتہ کو اسلام آباد میں تھلیسیمیا کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ انہوں نے ایٹمی طاقت بناکر پاکستان کو تو محفوظ بنادیا لیکن بیرونی خطروں سے حفاظت کے بعد اب پاکستان کو اندرونی خطرات سے محفوظ بنانے کی بھی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر کوئی اپنی من مانی کرنا چاہتا ہے، ڈاکٹر قدیر کا کہنا تھا کہ پانامہ پیپرز پر تحقیقات کا مطالبہ تو کیا جارہا ہے لیکن اعتزاز احسن بیرون ملک آصف علی زرداری کے 60 ملین ڈالر سے زائد کے اثاثوں کا کیوں نہیں پوچھتے۔

ڈاکٹر قدیر نے کہا کہ انہیں اپنی صرف 20 فیصد صلاحتیں ملک کے لیے استعمال کرنے کا موقع مل سکا، وہ ملک کیلئے اور بھی بہت کچھ کرنا چاہتے ہیں، لیکن ان کے راستے میں مشکلات کھڑی کی جاتی رہیں۔ ڈاکٹر قدیر نے کہا کہ لوگ خون کا عطیہ دینے سے ڈرنا نہیں چاہیے، اس حوالے سے آگاہی کی ضرورت ہے۔انھوں نے کہاکہ ملک میں بہت لوٹ مار ہوچکی، اب سب کا احتساب ہونا چاہیے۔