بلاول بھٹو کی دو سابق وزرائے اعظم کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی مذمت ، انتقامی سیاست قرار دیا

اتوار 8 مئی 2016 10:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8مئی۔2016ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے پارٹی کے دو سابق وزرائے اعظم کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی مذمت کرتے ہوئے اسے انتقامی سیاست قراردیدیا۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹونے اپنے ایک بیان میں کہاکہ یوسف رضاگیلانی اورراجہ پرویزاشرف کانام ای سی ایل میں ڈالناسیاسی انتقام ہے ،2سابق وزرائے اعظم کانام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سخت مذمت کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ حکومت ای سی ایل کوہتھیارکے طورپراستعمال کررہی ہے ،دوسابق وزرائے اعظم کے نام ای سی ایل میں ڈالناحکومت کیلئے شرمناک ہے ،نام ای سی ایل میں ڈال کرہمیں بلیک میل نہیں کیاجاسکتا،نوازحکومت ہمیں سیاسی انتقام کانشانہ بنارہی ہے

متعلقہ عنوان :