عمران فاروق قتل کیس میں پیش رفت، اسکاٹ لینڈ یارڈ کی دو رکنی ٹیم کی ثبوت لے کر پاکستان آمد

اتوار 8 مئی 2016 10:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8مئی۔2016ء) متحدہ قومی موومنٹ کے راہنما عمران فاروق قتل کیس میں پیش رفت ۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ کی دو رکنی ٹیم ثبوت لے کر پاکستان پہنچ گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سکاٹ لینڈ کی دو رکنی ٹیم نے متحدہ قومی موومنٹ کے راہنما عمران فاروق کے قتل کا ڈیٹھ سرٹیفیکیٹ اور دیگر ثبوت ایف آئی اے کی ٹیم کو پیش کر دیئے ایف آئی اے اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم نے دستیاب ثبوتوں کا باغور جائزہ لیا ثبوتوں کا جائزہ لینے کے بعد اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم نے ایف آئی اے کی انسداد دہشگردی ونگ سے مذاکرات کئے تمام دستیاب ثبوت فراہم کر دیئے ۔

ایف آئی اے انسداد دہشتگردی ونگ ثبوتوں کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کرے گی واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے اجازت دی تھی کہ ثبوتوں کی تلاش کے لئے پاکستان اور ب برطانیہ کی تحقیقاتی ٹیمیں پاکستان اور برطانیہ آ جا سکتی ہیں اس سلسلے میں ایف آئی اے کی تین رکنی ٹیم 15 مئی کو برطانیہ کا دورہ کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :