جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے امیرمطیع الرحمان کو پھانسی دیدی گئی

مطیع الرحمان کو پھانسی دیئے جانے پر بہت تکلیف ہوئی ہے، حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی پر بہت افسوس ہے، سراج الحق

بدھ 11 مئی 2016 10:09

ڈھاکا ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11 مئی۔2016ء ) جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے امیرمطیع الرحمان کو پھانسی دیدی گئی ، 72 سالہ مطیع الرحمان کو پاکستان سے محبت کے جرم میں تختہ دار پر لٹکایا گیا۔ منگل کو میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈھاکا کی کشمیر پور جیل میں پھانسی دی گئی ۔

(جاری ہے)

پھانسی سے قبل مطیع الرحمان کی ان کے اہل خانہ سے آخری ملاقات کرائی گئی ۔ مطیع الرحمان کو پاکستان سے محبت کے جرم میں تختہ دار پر لٹکایا گیا۔دوسری جانب جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے یہ کہا کہ وہ مطیع الرحمان کو پھانسی دیئے جانے کے بعد شدید تکلیف میں ہیں اور ہمیں حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی پر بہت افسوس ہے ۔ مطیع الرحمان کو بچانے کے لئے وزیر اعظم بنگلہ دیش سمیت سب سے رابطہ کیا ۔