مجھے وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹا کر ناکردہ گناہ کی سزا دی گئی ،یوسف رضا گیلانی

این آر او سے فائدہ نہیں اٹھایا ،مجھ پر27 سے مقدمات بن چکے ہیں، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک کیلئے قربانیاں پیش کی ہیں،بیٹا حیدر معجزانہ طور پر بچ کر واپس آئے ہیں، سابق وزیر اعظم فیملی سے ملکر بہت خوش ہوں،دوران قید بہت صعوبتیں برداشت کیں جو نہیں سنا سکتا،حیدر علی گیلانی

جمعہ 13 مئی 2016 09:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 مئی۔2016ء)سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے کہا ہے کہ علی حیدر گیلانی باحفاظت بازیابی ایک معجزا ہے ۔ امریکی اور افغان فورسز نے القاعدہ کیخلاف آپریشن کیا اور علی حیدر کو بازیاب کروایا پیپلز پارٹی نے ہمیشہ قربانیاں پیش کیں مجھے بھی نہ کردہ گناہ کی سزا سنا کرنا اہل قرار دیا پانامہ لیکس پر اپوزیشن اپنا موقف پارلیمنٹ میں پیش کرے گی، جمعرات کے روز لاہور میں سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی اپنے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کے ہمراہ میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی تنظیم نو سے متعلق جلد اجلاس بلاول ہاؤس لاہور میں ہوگا اجلاس میں پیپلز پارٹی کے تمام سینئر رہنما شرکت کرینگے انہوں نے کہا کہ علی حیدر گیلانی قید سے ایک معجزانہ طور پر بچ کر واپس آئے ہیں علی حیدر گیلانی کی بازیابی پر ملک بھر سے مختلف سیاسی و سماجی ججز سمیت بہت سے رہنماؤں کے مبارکباد کے پیغامات آرہے ہیں مبارکباد پیش کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ علی حیدر گیلانی بہت بہادر اور دلیر انسان ہیں اور صحت کے لحاظ سے تندرست ہیں علی حیدر گیلانی کا دفاعی صلاحیت بہت اعلیٰ ہے دوران قید انہوں نے اپنی قید پر کتاب لکھنا چاہیے اور مختلف کاغذات پر نوٹس تیار کئے لیکن انہوں نے تمام کاغذات جلا دیئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میرے امریکی حکومت کے ساتھ کوئی ذاتی تعلقات نہیں ہیں امریکی صدر سے پروفیشنلی ملتا تھا لیکن پاکستان اور امریکی انسداد دہشتگردی کیخلاف ایک بیج پر ہیں اور دہشتگردی کیخلاف مل کرجنگ لڑ رہے ہیں بیٹے کی بازیابی کیلئے افغانستان گیا افغان حکومتی عہدیداروں سے ملا امریکی اور افغان فورسز نے القاعدہ کے دو اہم مطلوب لوگوں کے خلاف فوجی آپریشن کیا اس آپریشن میں متعدددہشتگردی ہلاک ہوئے اور آپریشن کے دوران علی حیدر گیلانی کو بازیاب کروانے پر امریکی اور افغان فورسز کا شکریہ ادا کرتا ہوں پیپلز پارٹی کی قیادت نے ہمیشہ قربانیاں پیش کی مجھے بھی این آر او میں کوئی فائدہ حاصل نہیں کیا تھا اس وقت بھی میرے اوپر 27 سے زائد مقدمات بن چکے ہیں اپنے بچے سے ملاقات سے قبل بھی میں نے ضمانت قبل ازگرفتاری کروائی ہے انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس پر متحدہ اپوزیشن کی جانب سے کام جاری ہے پی پی کی پانامہ لیکس پر پالیسی سینٹ اور قومی اسمبلی میں اعتزاز احسن اور خورشید شاہ پیش کرینگے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں متعدد بچوں کو اغواء کیا گیا حکومت اور ملکی ایجنسیوں کو ان اقدامات کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے چاہیں اس موقع پر علی حیدر گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنے خاندان کے پاس باحفاظت پہنچنے پر بہت خوش ہوں۔

دوران قید جو جو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ایک لمبی کہانی ہے نہیں سنا سکتا انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان خصوصاً ملتان کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوں جنہوں نے میری بازیابی پر پورے ملتان میں جشن منایا داڑھی سے متعلق سوال کاجواب دیتے ہوئے کہا کہ طالبان کے قبضے سے پہلے بھی اللہ کے قریب تھا