بھارت اور پاکستان کے ساتھ ہمارے تعلقات کی اپنی اپنی اہمیت اورمقاصد ہیں ، امریکہ

ایف سولہ طیاروں کی فروخت بارے کانگریس کے خدشات کو بخوبی سمجھتے ہیں ، نیشا بسوال ڈیسائی

جمعہ 13 مئی 2016 09:37

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 مئی۔2016ء) اوبامہ انتظامیہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کی فروخت بارے اراکین کانگریس کے خدشات کو سمجھتے ہیں اور ان پر غور بھی کیا جا رہا ہے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جنوبی اور وسطی ایشیاء امور کے لئے نائب وزیر نیشا ڈیسائی بسوال نے اراکین کانگریس کو کانگریس کے سماعتی اجلاس کے دوران بتایا کہ ہم پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کی فروخت بارے اراکین کے سینجیدہ خدشات کو بخوبی سمجھتے ہیں اور اب ان خدشات پر غور بھی کیا جا رہا ہے انہو ں نے کہاکہ فی الحال ان خدشات کے حوالے سے ہونے والی پیشرفت بارے کوئی اپ ڈیٹ تو نہیں دی جا سکتی تاہم یہ حقیقت ہے کہ اس حوالے سے غور و خوض جاری ہے انہوں نے کہا کہ امریکہ کے جہاں بھارت کے ساتھ تعلقات اہمیت کے حامل ہیں وہیں ہم پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بھی اہمیت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک ہمارے تعلقات کی اپنی اپنی اہمیت اور اپنے اپنے مقاصد ہیں ۔

متعلقہ عنوان :