وزیر داخلہ کی زیرصدارت اجلاس، جعلی اسلحہ لائسنس رکھنے والے افراد کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت

دستی اسلحہ کی دوبارہ توثیق میں 6ماہ کی توسیع کا اعلان ، نئی ڈیجیٹل سفری دستاویز’ای پاسپورٹ’کے اجراء کی بھی اصولی منظوری ، ای پاسپورٹ 2017تک مکمل فعال ہو جائے گا

ہفتہ 14 مئی 2016 10:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 مئی۔2016ء)وزیر داخلہ چوہدری نثار نے جعلی اسلحہ لائسنس رکھنے والے افراد کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کر دی ۔دستی اسلحہ کی دوبارہ توثیق میں 6ماہ کی توسیع کا اعلان بھی کر دیاگیا۔توسیع کے تاریخ کے ختم ہونے ہی تمام دستی لائسنس خود بخود منسوخ کر دئیے جائیں گے۔پاکستان کے شہریوں کے لیے ایک نئی ڈیجیٹل سفری دستاویز'ای پاسپورٹ "کے اجراء کی بھی اصولی طور پرکی منظوری دے دی گئی۔

جس کے بعد ای پاسپورٹ 2017تک مکمل فعال ہو جائے گا۔تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ نے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری دستی اسلحہ لائسنس کی دوبارہ توثیق میں چھ ماہ کی توسیع کے اعلان کر دیا ہے۔ اجلاس میں سیکرٹری داخلہ ، ڈی جی ایف آی اے ، ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ ،چئیر میں نادرا اور وزارت داخلہ کے سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

وزیرداخلہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسلحہ کی تجدید مہم کے دوران ایک لاکھ 80ہزار لائسنسز کمپیوٹرائزڈ کیے گئے ہیں اور اس دوران 8ہزار لائسنسز جعلی پائے گئے ہیں۔وزیر داخلہ نے حکام کو جعلی اسلحہ لائسنس رکھنے والوں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔وزیر داخلہ نے دستی اسلحہ کی توثیق میں توسیع کے علاوہ پاکستان کے شہریوں کے لیے ایک نئی ڈیجیٹل سفری دستاویز'ای پاسپورٹ "کے اجراء کی بھی اصولی طور پرکی منظوری دے دی ۔

ای پاسپورٹ منصوبہ سال 2017 تک مکمل طور پر آپریشنل ہو جائے گا۔اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ لائسنسوں کی دوبارہ توثیق مہم کے دوران 8ہزار لائسنس جعلی پائے گئے ۔وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ جعلی لائسنس ہولڈرز کے خلاف ایف آئی آر درج کی جانا چاہئے اور تفصیلی انکوائری کیلئے ایف آئی اے سے مدد لی جائے۔ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے'ای پاسپورٹ' کے مختلف خصوصیات پر وزیر داخلہ کو تفصیلی بریفنگ دی۔انہوں نے کہا کہ ایک مائیکرو چپ تمام بایومیٹرک معلومات کے ساتھ ہر ای پاسپورٹ میں مسافر کی شناخت میں مدد دے گی ۔

متعلقہ عنوان :