وزیرِداخلہ کا سراج الحق سے ٹیلی فونک رابطہ

بنگلہ دیش میں جماعتِ اسلامی رہنماؤں پھانسیاں دینے کے مسئلے پر مشاورت قومی اسمبلی کی قرارداد بارے مشترکہ لائحہ عمل بنانے اور دیگر جماعتوں کو شامل کرنے پراتفاق

اتوار 15 مئی 2016 11:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 مئی۔2016ء) وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان نے جماعت ِ اسلامی کے امیر سراج الحق سے ٹیلی فون رابطہ کیا ۔ بنگلہ دیش کی جانب سے جماعتِ اسلامی کے رہنماؤں کو آج سے 45سال پہلے پاکستان سے وفاداری نبھانے کی پاداش میں پھانسیاں دینے کے مسئلے پر مشاورت کی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان نے جماعت ِ اسلامی کے امیر سراج الحق سے ٹیلی فون رابطہ کیا اور بنگلہ دیس میں جماعت اسلامی کے رہنماوٴں کو پاکستان سے وفاداری کی پاداش میں دی جانے والی پھانسیوں کے حوالے سے بات چیت کی ۔

دونوں رہنماؤں میں قومی اسمبلی کی قرارداد کے حوالے سے مشترکہ لائحہ عمل بنانے اور اس میں دیگر جماعتوں کو شامل کرنے پراتفاق بھی کیا۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ یہ صرف چند اشخاص کا نہیں بلکہ انصاف کا قتل عام ہے۔ بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنماوٴں کوپاکستان سے محبت اور وفاداری کی پاداش میں پھانسیاں دی جا رہی ہیں ۔ بنگلہ دیش کے اس اقدام پر پاکستان بھرپور مذمت اور احتجاج کرتا ہے۔