ڈی جی رینجرزسندھ سے متحد ہ ،مہاجر قومی موومنٹ اور پاک سرزمین پارٹی کے وفود کی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں

تینوں پارٹیوں کے رہنماؤں نے کراچی کے امن کے لیے اپنامثبت کرداراداکرنے کی یقین دہانی کرائی،ترجمان رینجرز سندھ

اتوار 15 مئی 2016 11:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 مئی۔2016ء)متحدہ قو می موومنٹ ،مہاجر قومی موومنٹ اور پاک سرزمین پارٹی کے وفودکوہیڈکوارٹرزپاکستان رینجرزسندھ میں مدعوکیاگیاجنہوں نے علیحدہ علیحدہ ڈی جی رینجرزسندھ سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز سندھ کے مطابق ملاقات میں ا س بات کااعائدہ کیاگیاکہ کراچی کاامن شہریوں اورقانون نافذکرنے والے اداروں کی کوششوں اور قربانیوں کانتیجہ ہے جس کوبرقراررکھناہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اس لیے رواداری اور برداشت کی فضا کوفروغ دیاجائے اس موقع پرتینوں پارٹیوں کے رہنماؤں نے کراچی کے امن کے لیے اپنامثبت کرداراداکرنے کی یقین دہانی کرائی۔