پاکستان سمیت خطے کے دیگر ممالک میں چین کا بڑھتا ہوا دفاعی اثرورسوخ باعث تشویش ہے ، امریکہ

چین نے بھارت کے سرحدی علاقے میں اضافی فوج تعینات کر دی ہے ، عہدیدار پینٹاگون

اتوار 15 مئی 2016 11:08

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 مئی۔2016ء) پینٹاگون نے کہا ہے کہ چین نے بھارتی سرحد کے نزدیک مزید فوج تعینات کر دی ہے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پینٹاگون کے ایک عہدیدار ابراہام ایم ڈنمارک نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ہم بھارتی سرحد کے چین کی بڑھتی ہوئی دفاعی صلاحیتوں اور اضافی فوج کی تعیناتی پر توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہیں انہوں نے کہا یہ کہنا مشکل ہے کہ چین کی جانب سے اس تعیناتی کے کتنے اندرونی اور کتنے بیرونی مقاصد ہیں انہوں نے کہا کہ یہ باعث تشویش ہے کہ چین پاکستان سمیت خطے کے دیگر ممالک میں اپنا دفاعی اثرو رسوخ بڑھا رہا ہے انہوں نے کہا کہ اس کا واضح ثبوت پاکستان کے بعض علاقوں میں بھی چینی فوج کی موجودگی ہے انہوں نے کہا کہ بھارت جنوبی ایشیائی خطے کا اہم ملک ہونے کے ناطے امریکہ کے لئے بھی اہمیت کا حامل ملک ہے ۔