پانامہ لیکس میں شامل ہر ایک کیخلاف غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہیے ،مولا بخش چانڈیو

اپوزیشن کو بھی اعتماد میں لیا جائے، چیف جسٹس نے حکومتی ٹی اوآرز کو قانون اور انصاف کے مطابق مسترد کیا ہے ،مشیر وزیر اعلیٰ سندھ

اتوار 15 مئی 2016 11:09

ٹھٹھ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 مئی۔2016ء ) وز یراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے اطلاعات مولانا بخش چانڈیو نے سرکٹ ہاوس مکلی ٹھٹھ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پانامہ لیکس میں جس کا بھی نام شامل ہے ان کے خلاف غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہیے اور اس عمل میں اپوزیشن کو بھی اعتماد میں لیا جائے چیف جسٹس کی جانب سے حکومتی ٹی اوآرز کو قانون اور انصاف کے مطابق مسترد کیا ہے اور مذکورہ ٹی او آرز مکمن ہی نہیں تھے انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم پانامہ لیکس کے حوالے سے پارلیمنٹ سے بھاگ کر بڑی غلطی کررہے ہیں اور پارلیمنٹ سے بھاگنا نہیں چاہیں حکمرانوں کیلئے پارلیمنٹ واحد راستہ ہے جہاں تمام تر معاملات حل کئے جاتے ہیں اور پارلیمنٹ ہی وزیر اعظم کو بحران سے نکال سکتی ہے اور جو لوگ وزیراعظم کو پارلیمنٹ میں پیش نہ ہونے کا مشورہ دے رہے ہیں اور ان کے دوست نہیں دشمن ہے اور کہا موجود وفاقی حکومت کو اپوزیشن کا مذاق اڑنے سے گریز کرنا چاہیں اور اپوزیشن بھی ان کی اپنی ہے اور کہا کہ اس وقت وزیراعظم کو دوست کی ضرورت ہے نہ کہ مزاحیہ اداکاروں اور مسخروں کی ورنہ پانامہ لیکس کا معاملہ ان کی حکومت کو لے ڈوبے گا اور پیپلز پارٹی جہوریت کے ڈی ریل کے حق میں نہیں