کرپشن الزامات سے چھٹکارا ، وزیر اعظم (آج)اہم اعلان کریں گے
وزیراعظم ایوان کوپاناما لیکس میں اپنے خاندان کا نام آنے سے متعلق وضاحت پیش کریں گے، لیگی ارکا ن کو اجلا س میں شر کت یقینی بنا نے کی ہدایت سیاستدانوں پر کرپشن کے الزامات کے تناظر میں حکومت کی جانب سے بڑے فیصلے متوقع
پیر 16 مئی 2016 10:35
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 مئی۔2016ء)سیاستدانوں پر کرپشن کے الزامات سے چھٹکارے کے لئے حکومت کی جانب سے بڑے فیصلوں کا اعلان متوقع ہے، اپوزیشن کی مشاورت سے مستقل بنیادوں پر نیا احتساب کمیشن بنے گا۔ وزیر اعظم (آج)پیر کو قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران اعلان کریں گے۔ پاناما لیکس کے ہنگامے اور سیاستدانوں پر کرپشن کے الزامات کے تناظر میں حکومت کی جانب سے بڑے فیصلے متوقع ہیں ۔
ذرائع کے مطابق حکومت اور اپوزیشن دو نوں میں موجود ایسے عناصر جو ملک میں کسی بھیقسم کی لوٹ مار کرنے میں ملوث ہیں کا کڑا احتساب کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور یہ احتساب یکساں بنیادوں پر ہوگا ۔ ذرائع کے مطابق احتساب کا عمل دو مراحل میں طے کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں نئے ٹی او آرز طے کر کے پاناما لیکس کی تحقیقات کرائی جائیں گی۔(جاری ہے)
دوسرے مرحلے میں کرپٹ سیاستدانوں کے خلاف کارروائی کیلئے مستقل بنیادوں پر احتساب کمیشن بنایا جائے گا جس کے لئے اپوزیشن کے ساتھ ملکر قانون سازی کی جائے گی۔
احتساب کمیشن کے فیصلوں پر فوری من و عن عمل دراآمد ہوگا۔ مستقبل میں ایسے عناصر پارلیمنٹ کا حصہ نہیں بن سکیں گے۔ اس حوالے سے حکومت نے اپنے قانونی مشیروں سے مشاورت مکمل کر لی ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے ان اقدامات کا اعلان پیر کے روز قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران متوقع ہے۔وزیراعظم نوازشریف آج(پیر)کو قومی اسمبلی اجلاس میں حاضر ہونگے اورپانامالیکس کے معاملے پرایوان میں وضاحت پیش کریں گے جبکہ اپوزیشن نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے پہلے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف آج(پیر)کو پاناما لیکس کے معاملے پر بلائے گئے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کر کے ایوان کوپاناما لیکس میں اپنے خاندان کا نام آنے سے متعلق وضاحت پیش کریں گے،جبکہ مسلم لیگ (ن )کے ممبران قومی اسمبلی کو سختی سے ایوان میں آنے کی ہدایات دی گئیں ہیں۔واضح رہے اس سے قبل مسلم لیگ ن کے ارکان کی قومی اسمبلی اجلاس میں عدم دلچسپی کا وزیراعظم نے سخت سے نوٹس لیا ہے۔دوسری جانب متحدہ اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں اپنی حکمت عملی سے متعلق قومی اسمبلی کے اجلاس سے پہلے پارلیمانی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس طلب کر لیا ہے،جس کے بارے میں تمام رہنماوٴں کو بتا دیا گیا ہے،اجلاس میں اپوزیشن لیڈر کے خطاب کے اہم نکات اور وزیر اعظم کے پالیسی بیان کے بعد قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کے خطاب کے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
پیر 16 مئی 2016 کی مزید خبریں
-
شہبازشریف کی یوسف رضاگیلانی کی رہائش گاہ آمد، بیٹے کی بحفاظت بازیابی پر مبارکباد
-
مشتاق رئیسانی کی نشاندہی پر ایکسئین آغا حضور شاہ گرفتار، گھر سے بھاری کرنسی برآمد
-
وفاقی حکومت کی پنجاب کو نوازنے کی روایت برقرار
-
ذوالفقار مرزا دوبارہ پیپلزپارٹی میں آنے کے خوا ہاں ہیں تو فیصلہ مرکزی قیادت کریگی ، مولابخش چانڈیو
-
وزیراعظم کے خطاب کے بعد اپوزیشن لیڈر کو موقع دیا جائے گا‘ غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے والوں کو ایوان سے نکال دوں گا،سپیکر ایازصادق
-
کتابوں کے نام پرکروڑوں روپے کی کرپشن
-
ریلوے میں میرٹ کوترجیح بنایاگیاہے، ادارے کوخسارے سے نکال کرترقی کی جانب گامزن کردیا ،سعدرفیق
-
2دن بعد، پنجاب میں تیز ہواوٴں کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان
-
شادی شدہ نوجوان نے خواجہ سراء سے شادی رچالی‘ دونوں گرفتار
-
برطانوی سفارتخانہ فاسٹ بولر عامر سے سوالات کے بعد ویزے کے اجراء پر کارروائی شروع کریگا‘ ذرائع
-
کرپشن الزامات سے چھٹکارا ، وزیر اعظم (آج)اہم اعلان کریں گے
-
اپوزیشن کا وزیر اعظم کی آمد پر احتجاج نہ کرنے کا فیصلہ، نواز شریف اسمبلی میں پالسی بیان اور حزب اختلا ف کے ضمنی سوالوں کے جواب دیں گے
-
عمران خان کے مالی معاملات کی نگران فرم نے ن لیگ کا جھوٹا پراپیگنڈا مسترد کردیا
-
آف شور پر شور مچانے والوں کی اپنی کمپنیاں نکل آئی ہیں، پرویز رشید
-
ہم کر پشن اور پانامہ لیکس کیخلاف اپنے سٹینڈ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے‘ عمران خان
-
مذہبی جماعتوں نے پرویز رشید کو موجودہ دور کا ’’ابو جہل‘‘قرار دیدیا
-
ملکی معیشت میں مالیاتی شعبہ بالخصوص بینکنگ سیکٹرکو ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے، اشرف محمود وتھرا
-
68سال سے قوم کو رلانے والوں کو ملک وسیاست سے باہر نکالیں گے تو ہمارے مسائل حل ہوں گے،سراج الحق
-
حکومت کی بہتر اقتصادی اصلاحات کے باعث پاکستان ترقی کے راستے پر گامزن،میکرواکنامکس کی صورتحال مستحکم ہوئی ہے، آئی ایم ایف
-
وزیر اعظم خوفزدہ ہیں، کیا کرنا ہے فیصلہ نہیں کر پا رہے، سید خورشید شاہ
-
دولت اسلامیہ کا شامی شہر دیرالزور میں ہسپتال پر حملے، 35سکیورٹی اہلکار،24 شدت پسند ہلاک
-
وینزویلا حکومت کا پیداوار بند کرنے والی فیکٹریوں کو ضبط کرنے کا حکم
-
جمہوریہ بھارت؟ مسلمانوں پر یوگا کی پابندی کی رپورٹ پر صحافی گرفتار
-
عراق میں گیس فیکٹری پر حملے کے نتیجے میں 14افراد ہلاک ہوگئے
-
متحدہ عرب امارات کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہونے سے2 افراد ہلاک
-
ترک فوج اور کرد وں کے مابین تازہ جھڑپ میں ایک فوجی اہلکار، 6کرد جنگجو ہلاک
-
چین نے اپنی عسکری پالیسیوں کے حوالے سے امریکی محکمہ دفاع کی رپورٹ مسترد کردی امریکہ دفاعی پالیسیوں کے حوالے سے جان بوجھ کر چین کی خراب تصویر پیش کر رہا ہے،امریکہ کے اس اقدام سے ’باہمی اعتماد بری ... مزید
-
سی آئی اے نیلسن مینڈیلا کا پیچھا کیا کرتی تھی
-
شہریوں کو حج سے محروم کرنے کا ذمہ دار خود ایران ہے ،سعودی عرب
-
ڈونلڈ ٹرمپ خواتین سے ’الرجک‘ کیوں؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.