وزیراعظم نے اپوزیشن کے 7 سوالوں کے جواب نہیں دیئے،خورشید شاہ

مشترکہ اپوزیشن کا اجلاس آج ہوگا جس میں آئندہ کا لائحہ عمل بنائیں گے ،پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

منگل 17 مئی 2016 09:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 مئی۔2016ء) اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا کہ وزیراعظم نے اپوزیشن کے سات سوالوں کے جواب نہیں دیئے اپوزیشن کو وزیراعظم کی وضاحت سے تسلی نہیں ہوئی مشترکہ اپوزیشن کا اجلاس آج ہوگا جس میں آئندہ کا لائحہ عمل بنائیں گے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو موقع فراہم کیا کہ پانامہ لیکس کے انکشافات پر وضاحت پیش کرسکیں وزیراعظم نے اسمبلی میں وضاحت دینے کی کوشش کی اور اپنے انکشاف کئے جن کا ذکر ہمارے سات سوالوں میں نہیں تھا سات سوالوں کا جواب نہیں دیا اور شاہد ان کے پاس تھا بھی نہیں ان کی وضاحتوں سے ستر مزید سوالات پیدا ہوگئے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام نے وزیراعظم کا خطاب سنا ہے وہ بہترین جج ہیں اپوزیشن جماعتیں آج بروز منگل کو صبح دس بجے بیٹھیں گی اور لائحہ عمل بنائینگے