حکومت نے پاناما پیپرز کی تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے پر اپوزیشن کو راضی کر لیا

پانامہ پیپرزمعاملے پر حکومتی اوراپوزیشن رہنماوٴں کا اجلاس آج ہوگا ٹی اوآرکمیٹی کیلئے حکومت و اپوزیشن کے ناموں کو آج حتمی شکل دیدی جائے گی،ایاز صادق

بدھ 18 مئی 2016 09:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18 مئی۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاناما پیپرز کی تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کیلئے حکومت نے اپوزیشن کو راضی کر لیا۔ ایک نجی ٹی و یچینل سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ سپیکر کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران اپوزیشن پارلیمنٹ کا بائیکاٹ ختم اور تمام معاملات پر گفتگو کرنے کیلئے مان گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ (آج) بدھ کو سپیکر سردار ایاز صادق کی موجودگی میں حکومت اور اپوزیشن رہنماؤں کی ملاقات ہوئی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کے مطالبات کو کھلے دل سے سنے گی کیونکہ حکومت مسائل کے حل کیلئے گفتگو کرنے پر یقین ر کھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاناما پیپرز کا معاملہ بہتر انداز میں حل کرنے پر یقین رکھتی ہے، اگر مجوزہ کمیشن وزیراعظم کو طلب کرے گا تو وہ اس کے سامنے پیش ہونگے۔

(جاری ہے)

سینیٹر اسحاق ڈار نے کاہ کہ پاناما پیپرز میں جن کے بھی نام آئے ہیں ان تمام کے خلاف بلاامتیاز تحقیقات ہونی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں اپوزیشن کی موجودگی میں اپنے خاندان کے اثاثوں کے بارے میں تمام حقائق پیش کئے۔ وزیراعظم تمام قومی امور پر تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر چلنا چاہتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ تحریک انصاف سمیت قومی اسمبلی میں تمام سیاسی جماعتوں میں 22ویں آئینی ترمیم پر اتفاق ہے۔

پانامہ لیکس کی تحقیقات اور ٹی او آرز بنانے اور پارلیمانی کمیٹی سے متعلق حکومت و اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور آج بدھ کو اسلا م آباد میں ہوگا ،اجلاس دن ڈھائی بجے سپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق کے چیمبر میں ہوگا ۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ پانامہ پیپرزمعاملے پرٹی اوآرکمیٹی کیلئے حکومت اوراپوزیشن کے ناموں کے آج بدھ کوحتمی شکل دیدی جائے گی ۔

منگل کواپنے ایک بیان میں ایازصادق نے کہاکہ حکومتی وزراء ٹی اوآرکمیٹی کے لئے آج نام لیکرآئیں گے اورخورشیدشاہ سے بھی فون پررابطہ ہواہے اپوزیشن بھی آج بھی اپنے نام دے گی حکومتی اوراپوزیشن رہنماوٴں کااجلاس آج بدھ کے دن اڑھائی بجے سپیکرچیمبرمیں ہوگااورکوشش کی جائے گی کہ ٹی اوآرکمیٹی کے ناموں کوآج بھی حتمی شکل دی جائے۔