پاکستان سے کشمیر سمیت تمام مسائل پر بات چیت کے لئے تیار ہیں،بھارتی ہائی کمشنر

کل بھوشن یادیو بھارتی شہری ہے اس تک رسائی مانگی ہے،نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 19 مئی 2016 10:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19 مئی۔2016ء) بھارتی ہائی کمشنر گوتھم بمباوالے نے کہا ہے کہ پاکستان سے کشمیر سمیت تمام مسائل پر بات چیت کے لئے تیار ہیں کل بھوشن یادیو بھارتی شہری ہے پاکستان سے کل بھوشن تک رسائی مانگی ہے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے گوتھم بمباوالے نے کہا کہ وہ سابق وزیر خارجہ رضا ربانی کھر سے کچھ تجاویز لینے آئے تھے ان سے پاک بھارت تعلقات کو بہتر بنانے سے متعلق کچھ تجاویز لیں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر دہشت گردی سمیت تمام امور پر بات ہونی چاہئے اہم بات کرنے کے لئے تیار ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان سے گرفتار ہونے والا کل بھوشن یادیو بھارتی شہری ہے ہم نے پاکستانی حکومت سے ان تک رسائی کی درخواست کی ہے لیکن ابھی اجازت نہیں ملی جبکہ سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ پاک بھارت مذاکرات کو واقعہ رونما ہونے پر رکنا نہیں چاہئے بلکہ اسے جاری رہنا چاہئے ۔

متعلقہ عنوان :