پیپلز پارٹی دو حصوں میں تقسیم ہوگئی ہے،اعجاز چوہدری

ایک گروپ میں بلاول بھٹو ،اعتزاز اور قمر زمان شامل جبکہ دوسرے گروپ میں آصف زرداری ، خورشید شاہ اور رحمن ملک شامل ہیں،صحافیوں سے گفتگو

جمعرات 19 مئی 2016 10:15

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19 مئی۔2016ء)پاکستان ر تحریک انصاف پنجاب سابق صد اعجاز چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے کی صلاحیت رکھتی ہے ، پیپلز پارٹی میں بھی دو گروپ نظر آرہے ہیں ، بلاول بھٹو ، اعتزاز حسین اور قمر الزمان کائرہ ایک طرف جبکہ دوسری طرف آصف علی زرداری اور خورشید شاہ اور رحمن ملک شامل ہیں ، اپوزیشن نے طے شدہ پلان کے تحت پارلیمنٹ میں بائیکاٹ کیا تھا ، ٹی آر اوز پر اتفاق نہیں ہو سکتا ، حکومت وقت گزاری کر رہی ہے ، نواز شریف کے بیٹوں نے آف شور کمپنیاں بنا کر پاکستان سے دولت باہر لیکر گئے ، عمران خان نے آف شور کمپنی کے ذریعے بیرون ملک کی آمدن پاکستان لیکر آتے ہیں ، 20مئی کو اگر راجہ ریاض نے تحریک انصاف میں شمولیت کی تو انہیں ویلکم کریں گے جلسہ میں فیصل آباد ضلع بھرکے کارکن آئیں گے ۔

(جاری ہے)

جلسہ گاہ میں 25ہزار کر سیاں لگائی جائیں گی ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد میں تحریک انصاف کے مقامی رہنماؤں اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر پی ٹی آئی کے مقامی رہنما میاں فرخ حبیب‘ ڈاکٹر شہزاد یونس شیخ بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ کی طرف سے دھوبی گھاٹ میں جلسہ کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔، سیکورٹی کی ذمہ داری پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی ہے مگر تحریک انصاف کے کارکن رضا کارانہ طور پر سیکورٹی کے انتظامات میں بھی معاونت کریں گے،تمام تیاریوں کو حمتی شکل دیدی گی ہے ، خواتین کی بڑی تعداد بھی جلسہ گاہ میں آئے گی ، انکو سیکورٹی فراہم کرنے کیلئے ایک سیکورٹی کمپنی سے خدمات حاصل کی گئی ہیں ، خواتین کیلئے ایک گیٹ مخصوص کیا جائے گا ، جہاں سے صرف خواتین ہی آئیں جائیں گی وہاں مرد حضرات کا داخلہ ممنوع ہوگا