یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا امکان

پٹرول1روپے 25پیسے فی لیٹر مہنگا ہو سکتا ہے

جمعہ 20 مئی 2016 09:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20 مئی۔2016ء)یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضا فے کا امکان ہے ۔ پٹرول1روپے 25پیسے فی لیٹر تک مہنگا ہو سکتا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ا ضافے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

پٹرول 1روپے 25یپسے ہائی اسپیڈ ڈیزل5روپے75پیسے ، لائٹ ڈیزل 2روپے 97پیسے ، مٹی کے تیل کی قیمت 3روپے 25پیسے فی لیٹر بڑھنے کا امکان ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اگر حکومت پٹرولیم مصنوعات پر لگائے گئے ٹیکس میں کمی کر دے تو قیمتیں برقرار رکھی جا سکتی ہیں۔ واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں عرب لائٹ خام تیل کی قیمت44ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے