امریکی ایوان نے پاکستان کی فوجی امداد پر پابندیوں میں اضافے با رے دفاعی پالیسی بل کی منظور ی دیدی
ایوان نمائندگان کے277 میں سے 147 ارکان نے بل کے حق میں ووٹ دیا،بل میں شکیل آ فر یدی کی رہا ئی سمیت 3 ترامیم بھی شا مل این ڈی اے اے کی منظور ی کے بعد پاکستان کو 45 کروڑ ڈالرکی امداد اْس وقت تک روک لی جائے گی، جب تک پاکستان عسکریت پسند گروپ حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی نہیں کرتا
ہفتہ 21 مئی 2016 09:54
واشنگٹن( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21 مئی۔2016ء ) امریکا کے ایوان نمائندگان کے277 میں سے 147 ارکان نے مخصوص شرائط کے پورا نہ ہونے تک پاکستان کی فوجی امداد پر پابندیوں میں اضافے کے حوالے سے دفاعی پالیسی کے ایک بل کے حق میں ووٹ دیا ہے۔ فرا نسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق ایوان نے حقانی نیٹ ورک کے خلاف کریک ڈاوٴن کے سسلسلے میں پاکستان کی ناکامی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے 602 ارب ڈالر کے نیشنل ڈیفنس آتھرائزیشن ایکٹ برائے 2017 یا این ڈی اے اے منظور کرلیا۔
این ڈی اے اے کی منظور کے بعد پاکستان کو 45 کروڑ ڈالر (450 ملین ڈالر) کی امداد اْس وقت تک روک جائے گی، جب تک پاکستان عسکریت پسند گروپ حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی نہیں کرتا، جسے قانون ساز افغانستان میں امریکی فورسز کے لیے سب سے بڑا خطرہ سمجھتے ہیں۔(جاری ہے)
بل میں پینٹاگون سے اس بات کی تصدیق طلب کی گئی ہے کہ پاکستان حقانی نیٹ ورک کے خلاف فوجی آپریشنز کر رہا ہے اور اس نے نیٹ ورک کو اس بات کی اجازت نہیں دی کہ وہ شمالی وزیرستان کو ایک محفوظ پناہ گاہ کے طور پر استعمال کرے اور یہ بھی کہ پاکستان حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیوں کے سلسلے میں افغان حکومت کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔
ایوان کے ارکان نے مذکورہ بل کے 2017 ورژن میں پاکستان کے حوالے سے 3 ترامیم بھی شامل کیں، جنھیں متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔ایک ترمیم میں امداد کی ریلیز کی چوتھی شرط کو شامل کیا گیا اور انتظامیہ سے تصدیق طلب کی گئی کہ پاکستان نے حقانی نیٹ ورک کے سینئر رہنماوٴں اور درمیانے درجے کے کارکنوں کو گرفتار کرنے اور ان پر مقدمہ چلانے کے حوالے سے پیش رفت دکھائی ہے۔دوسری ترمیم میں سیکریٹری دفاع سے تصدیق طلب کی گئی کہ پاکستان اپنے فوجی یا دیگر فنڈز یا امریکا کی جانب سے فراہم کیا گیا سازوسامان اقلیتی گروپوں پر ظلم وستم کے لیے استعمال نہیں کر رہا۔جبکہ تیسری ترمیم میں ڈاکٹر شکیل آفریدی کو ایک عالمی ہیرو قرار دیتے ہوئے ان کی جیل سے فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی پر الزام ہے کہ انہوں نے ایبٹ آباد میں القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن کو ڈھونڈنے میں امریکی خفیہ ادارے سی ا?ئی کی مدد کی تھی۔ پاکستان کی خفیہ ایجنسی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) نے ڈاکٹر آفریدی کو ایبٹ آباد آپریشن کے 2 ہفتے بعد پشاور سے حراست میں لے لیا تھا، جو اب بھی پشاور کی ایک جیل میں قید ہیں اور امریکا کی جانب سے وقتاً فوقتاً ان کی حوالگی کا مطالبہ کیا جاتا رہتا ہے۔پاکستان کا کہنا ہے کہ شکیل آفریدی کی قسمت کا فیصلہ اس کی اپنی عدالتیں کریں گی۔واضح رہے کہ این ڈی اے اے کا مذکورہ ورژن حتمی نہیں ہے اور اس کا سینیٹ بل کے ساتھ اشتراک ضروری ہے تاکہ اس پر صدر براک اوباما کے دستخط حاصل کیے جاسکیں یا اسے ویٹو کیا جاسکے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
ہفتہ 21 مئی 2016 کی مزید خبریں
-
اسفندیارولی اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان ملاقات ، ملک کی سیاسی صورتحال پر بات چیت
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخو ا کا صوبے میں رواں ترقیاتی سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہار
-
حکومت پنجاب نے رمضان پیکج کی باقاعدہ منظوری دے دی
-
جہانیاں،سکول میں ناقص آئس کریم کھانے سے 15سے زائد طلباء کی حالت بگڑ گئی
-
پشین،صوبائی وزیربلدیاتی سردارمصطفیٰ ترین کابیٹالاپتہ
-
فیصل آباد، راجہ ریاض تحریک انصاف کے جلسہ گاہ میں کارکنوں کی دھکم پیل عبور کرتے ہوئے سٹیج پر پہنچے
-
ملک میں گرمی کی لہر مزید 24 سے 36 گھنٹوں تک موجود رہے گی
-
سندھ میں کوٹری کے مقام پر گیس کا نیا ذخیرہ دریافت
-
پاکستان کی تقدیر بدلنے والی،2018 ء میں بجلی کی قلت ختم ہوجائیگی،نوازشریف
-
اپوزیشن کومتحدرکھیں گے،پارلیمنٹ میں جھوٹ بولنے والے کو وزیراعظم رہنے کا حق نہیں،عمران خان
-
متحدہ اپوزیشن،ایم کیو ایم معاملات طے،بیرسٹر سیف ٹی آر اوز کمیٹی میں شامل
-
امریکی ایوان نے پاکستان کی فوجی امداد پر پابندیوں میں اضافے با رے دفاعی پالیسی بل کی منظور ی دیدی
-
پاکستان نے نیوکلیئر سپلائر گروپ کی رکنیت کیلئے درخواست دیدی
-
پر امن ، مستحکم اور خوشحال افغانستان پاکستا ن کے بہترین مفاد میں ہے، افغان پناہ گزینوں کورضاکارانہ طور پر افغانستان واپس بھجوایا جائے گا،سرتاج عزیز کا پانچویں پاکستان افغانستان ڈائیلاگ کی افتتاحی ... مزید
-
نواز شریف اور میری سیاست علیحدہ نہیں ہو سکتی ، مولانا فضل الرحمن
-
ماضی میں توہین عدالت کا استعمال کر کے غیر قانونی کام کروائے گئے،ججوں کا کردار لوگوں کے ساتھ ہمدردانہ ہونا چاہیے،مقبوضہ کشمیر میں آج بھی ظلم و ستم ہو رہا ہے ،، ظلم پر عالمی امن کے ٹھیکیداروں کے کانوں ... مزید
-
وزارت خزانہ نے قرض معاف کرانے والوں کی تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کرد یا
-
قومی اسمبلی ، کل بھوشن یادیو کی گرفتاری کے معاملہ پر بحث کی اجازت نہ ملنے پر تحریک انصاف کا شدید احتجاج
-
پرویز رشید سے اتفاقیا ملاقات کو کسی ڈیل سے تعبیر کرنا درست نہیں،نعیم الحق
-
یکم جون کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ
-
یمرا نے ٹی وی چینلز پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی ، شخصی وقار کے مجروح ، خود کشی کے مناظر دکھانے پر پابندی عائد کردی
-
پاکستان کے ساتھ جنگ نہیں جامع مذاکرات چاہتے ہیں ،بھا رت
-
بستر مرگ پر دم توڑتے سابق امریکی سینیٹر باب بینٹ کی مسلمانوں سے ملنے اور ڈونلڈ ٹرمپ کے رویئے پر معافی مانگنے کی آخری خواہش پوری نہ ہوسکی
-
واشنگٹن، وائٹ ہاؤس کے مغربی حصہ کے قریب فائرنگ، وائٹ ہاؤس تھوڑی دیر کیلئے بند، دوبارہ کھول دیا گیا
-
بغداد کے گرین زون میں مظاہرین پر فائرنگ، 50 زخمی، کرفیو نافذ
-
مالی،بس اور لاری میں تصادم، کم از کم بیس افراد ہلاک، 30سے زائد زخمی
-
آئی ایم ایف کی جانب سے سعودی عرب میں اقتصادی اصلاحات کے منصوبے کی حمایت
-
چین 2020ء تک 500 سے زیادہ ایئرپورٹس تعمیر کرے گا
-
اسرائیلی وزیر دفاع موشی یالون اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے
-
امریکہ نے سعودی عرب ، یمن اور لیبیا میں برسر پیکار تنظیموں کو بلیک لسٹ کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.