پاکستان نے نیوکلیئر سپلائر گروپ کی رکنیت کیلئے درخواست دیدی

ہفتہ 21 مئی 2016 09:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21 مئی۔2016ء) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے نیوکلیئر سپلائر گروپ کی رکنیت کیلئے درخواست دیدی ہے درخواست گزشتہ روز نیوکلیئر سپلائر گروپ کے چیئرمین کو دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ویانا میں پاکستان کے سفیر نے نیوکلیئر سپلائر گروپ کے چیئرمین کے نام خط لکھا ہے جس میں میں تحریر ہے کہ پاکستان کا نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں رکنیت حاصل کرنے کا فیصلہ جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کی کوششوں کی حمایت کا عکاس ہے۔

پاکستان پر امن مقاصد جبکہ بھارت‘ افرادی قوت اور انفرا سٹرکچر کے مقاصد رکھتا ہے۔ پاکستان نیوکلیئر سپلائر گروپ کے زیر کنٹرول آئمز کی فراہمی کی صلاحیت رکھتا ہے اور نیوکلیئر سیفٹی اور سلامتی کو انتہائی ترجیح دیتا ہے۔ پاکستان کی شمولیت سے عدم پھیلاؤ کی پالیسی مزید مستحکم ہوگی۔ پاکستان ایٹمی تحفظ کیلئے ہر قسم کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ نیوکلیئر سپلائر گروپ پاکستان کی جانب سے دائر رکنیت کیلئے درخواست پر غور کرے۔

متعلقہ عنوان :