پانامہ لیکس پرشورمچانے والوں کاکچاچٹھاسامنے آگیا،نوازشریف

کسی پرالزام لگانے والاصاف نہیں ہوتاتواس کی اپنی چیزیں بھی سامنے آتی ہیں برطانیہ آنے کامقصدطبی معائنہ کراناہے جان کیری نے گزشتہ رات فون کرکے ڈرون حملے سے متعلق آگاہ کیا، حملہ پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے امریکہ سے احتجاج کرتے ہیں ملااخترمنصورکی ہلاکت کی تصدیق نہیں ہورہی ،محمدولی نامی شخص کاپاسپورٹ اورشناختی کارڈملاہے اورمحمدولی قلعہ عبداللہ کارہائشی تھا وزیراعظم نواز شریف کی لندن میں صحافیوں سے گفتگو

پیر 23 مئی 2016 10:02

لندن (نمائندہ اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23 مئی۔2016ء)وزیراعظم میاں نوازشریف نے کہاہے کہ ڈرون حملہ پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے امریکہ سے احتجاج کرتے ہیں ،ملااخترمنصورکی ہلاکت کی تصدیق نہیں ہوئی،پانامہ لیکس پرشورمچانے والوں کاکچاچٹھانکل کرسامنے آگیاہے ،انسان کوالزام لگانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکناچاہئے ،پاکستان تیزی سے ترقی کررہاہے ۔

ان خیالات کااظہاروزیراعظم نوازشریف نے لندن میں اپنی رہائش گاہ کے باہرمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ امریکی وزیرخزانہ جان کیری نے گزشتہ رات دس بجے فون کرکے ڈرون حملے سے متعلق آگاہ کیا،اورفون حملے کے بعدکیااس طرح آرمی چیف کوبھی واقعہ کے بعدبتایاگیا۔انہوں نے کہاکہ ڈرون حملہ پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے ،ڈرون حملے پرسخت احتجاج کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ملااخترمنصورکی ہلاکت کی تصدیق نہیں ہورہی ،محمدولی نامی شخص کاپاسپورٹ اورشناختی کارڈملاہے اورمحمدولی قلعہ عبداللہ کارہائشی تھا،حتمی طورپرنہیں کہہ سکتے کہ ہلاک ہونے والاملامنصورہے یاکوئی اورہے؟۔انہوں نے کہاکہ پانامہ لیکس پرجتناشورعمران خان نے مچایااس کے بعدان کااپناپول کھل گیااورکچاچٹھاسامنے آگیا،کسی پرالزام لگانے والاصاف نہیں ہوتاتواس کی اپنی چیزیں بھی سامنے آتی ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ برطانیہ آنے کامقصدطبی معائنہ کراناہے ۔ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ جلسوں میں ترقی کی بات کرتاہوں ڈویلپمنٹ میں پاکستان آگے بڑھ رہاہے ،آئندہ 2سال میں تیزی سے ترقی کریں گے ،نیاپاکستان کادعویٰ کرنے والوں کومعلوم ہوناچاہئے کہ عوام ان کے لئے کیارائے رکھتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ کمیشن میں بتانے والی باتیں اسمبلی میں اکثربتادیں ،دبئی اورجدہ میں کیافیکٹری لگائی سب تفصیل کے ساتھ بتایاہے ۔

انہوں نے کہاکہ فیکٹریاں قومی تحویل میں لینے کے بعدپیسے بچے ہی نہیں تھے کون سے پیسے باہرلے کرجاسکتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان بہت کچھ کہتے ہیں ساری باتوں کاجواب نہیں دے سکتا،پانامہ لیکس پرٹی اوآرکیلئے کمیٹی بنادی گئی ،قرضے معاف کرانے والے دس گناامیرہوچکے ہیں ،کک بیک اورقرض معاف کرانے والوں کوکیاچھوڑدیاجائیگا۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی پاکستان میں آکرسرمایہ کاری کریں صنعت کوسوفیصدگیس اوربجلی دے رہے ہیں لوڈشیڈنگ میں کمی آرہی ہے ۔