ملامنصور کی مبینہ ہلاکت،امریکہ نے معلومات کا تبادلہ ڈرون حملے کے بعد کیا،دفترخارجہ
معلومات کا تبادلہ ہفتے کو رات گئے وزیراعظم اور آرمی چیف سے کیا گیا، ڈرون حملہ پاک افغان سرحدی علاقے میں پاکستان کے اند کیا گیا حملے میں2افراد ہلاک ،ولی محمد قلعہ عبداللہ کا رہائشی،اس کے پاس پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ تھا،ڈرائیورکی شناخت ہو گئی دوسرے شخص کی لاش کی جائے حادثہ سے ملنے والے شواہد اور دیگر متعلقہ معلومات کی بنیاد پر تصدیق کی جارہی ہے، ترجمان دفتر خارجہ
پیر 23 مئی 2016 10:02
اسلام آباد (نمائندہ اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23 مئی۔2016ء) دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ نے ہفتے کو رات گئے پاکستان سے معلومات کا تبادلہ کیا کہ پاک افغان سرحدی علاقے میں پاکستان کے اندر ڈرون حملہ کیا گیا ہے جس میں اطلاعات کے مطابق افغان طالبان کے لیڈر ملا اختر منصور کو نشانہ بنایاگیا ہے۔ وزیراعظم اور آرمی چیف سے ان معلومات کا تبادلہ ڈرون حملے کے بعد کیا گیا ۔
ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اب تک ملنے ہونے والی معلومات کے مطابق ولی محمد ولد شاہ محمد نامی شخص جو قلعہ عبدالله کا رہائشی تھا اور پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹکا حامل تھا 21 مئی کو تفتان بارڈر سے پاکستان میں داخل ہوا۔ اس کے پاسپورٹ پر ایران کا ویزہ تھا۔(جاری ہے)
وہ ایک گاڑی پر سفر کررہا تھا جو اس نے تفتان میں ایک ٹرانسپورٹ کمپنی سے کرایے پر حاصل کی تھی یہ گاڑی پاک افغان سرحد کے ساتھ کوچاکی کے مقام سے تباہ شدہ حالت میں ملی ہے گاڑی کے ڈرائیور کا نام محمد اعظم تھا جس کی لاش کو شناخت کرلیا گیا ہے اور اس کے رشتہ داروں نے لاش وصول کرلی ہے۔
دوسرے شخص کی لاش کی جائے حادثہ سے ملنے والے شواہد اور دیگر متعلقہ معلومات کی بنیاد پر تصدیق کی جارہی ہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مزید تحقیقات جاری ہیں تاہم پاکستان ایک بار پھر اپنے موقف کا اعادہ کرتا ہے کہ ڈرون حملے پاکستان کی خود مختاری کی خلاف ورزی ہیں اور اس معاملے کو ماضی میں بھی امریکہ کے ساتھ اٹھایا گیا ہے یاد رہے کہ 18 مئی کو چار افریقی رابطہ گروپ کے پانچویں اجلاس میں اس بات کو دہرایا گیا تھا کہ افغانستان میں دیرپا امن کیلئے سیاسی مذاکرات میں واحد آپشن ہے اور طالبان پر زور دیا گیا تھا کہ وہ پرتشدد سرگرمیاں ترک کرکے امن مذاکرات میں شامل ہوں۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
پیر 23 مئی 2016 کی مزید خبریں
-
سرکاری ٹی وی نے وزیراعظم کے الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے اثاثوں کوغلط قراردیدیا
-
2009ء میں افتتاح شدہ سوات یونیورسٹی کا دوبارہ افتتاح عمران خان کی جعلسازی اور جھوٹ کی سیاست کا واضح ثبوت ہے، عمران خان موٹرویز کے مخالف اس لئے ہیں کیونکہ ان کے پاس جہانگیر ترین کا جہاز اور ہیلی کاپٹر ... مزید
-
ملااخترمنصور10ماہ پہلے ماراجاچکاہے،حافظ حمداللہ
-
پی ٹی آئی کشمیر کونسل کے انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کر رہی ہے،سعید غنی
-
پاکستان سپر لیگ کا پہلا ایڈیشن با صلاحیت کرکٹرز متعارف نہ کروا سکا،ریاض حسین پیر زادہ
-
نیب سابق سیکرٹری پی ایم اینڈ ڈی سی سے 41.84 ملین روپے کی ریکوری کرنے میں ناکام ہو گیا
-
شورکوٹ چھاوٴنی،فٹبال کھلاڑی واٹر کولر سے پانی پیتے کرنٹ لگنے سے جا ں بحق
-
پانامہ لیکس پرشورمچانے والوں کاکچاچٹھاسامنے آگیا،نوازشریف
-
سینئرطالبان کمانڈر نے ملااخترمنصورکی ہلاکت کی تصدیق کردی ،غیر ملکی خبر رساں ادارے کا دعویٰ
-
ملامنصور کی مبینہ ہلاکت،امریکہ نے معلومات کا تبادلہ ڈرون حملے کے بعد کیا،دفترخارجہ
-
نوازشریف کے احتساب کا وقت آگیا،وزیر اعظم رہیں گے تو ائیر پورٹ اور موٹروے بنیں گی،عمران خان
-
آف شور کمپنیاں غیر قانونی نہیں ہیں،پانامہ لیکس جیسے معاملہ سے بچنے کیلئے آف شور جیسی کمپنیوں کو ریگولیٹ کرنے کا نظا م بجٹ کے بعد لا رہے ہیں، اسحق ڈار
-
وزیراعظم میاں نوازشریف کی لند ن میں سابق صدرآصف علی زرداری سے ملاقات کاامکان
-
ٹی او آرز پاناما جیسی کمپنیوں، قرضے معاف کرانے اور کرپشن سے متعلق بنیں گے، ایاز صادق
-
جمہوری لوگ ہیں جمہوریت کو چلتا دیکھنا چاہتے ہیں، مولا بخش چانڈیو
-
نئے مالی سال بجٹ میں 800 اور1800 سی سی تک استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر عائد کسٹمز ڈیوٹی کی شرح میں5 فیصد کمی کا فیصلہ
-
ملک بھر میں شب برآت انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی
-
وزارت داخلہ کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے سرفراز مرچنٹ کا مکمل بیان ریکارڈ کر لیا
-
حکومت نے ملک میں قدرتی گیس کی قلت پر قابو پانے کیلئے منصوبہ بندی کر لی
-
ملائیشین پروز ایم ایچ 17 کے متاثرین کا روسی صدرپیوٹن کے خلاف مقدمے کا فیصلہ
-
امریکا پابندیاں اٹھانے سے متعلق موثر اقدامات کرے:ایران
-
ترکی کو صدارتی نظام حکومت کی ضرورت ہے‘متوقع نئے وزیراعظم بن علی یلدرم
-
ترک پارلیمنٹ کے اراکین کا استثنیٰ ختم کرنے پر میرکل کی تشویش
-
شامی باغیوں کی سپلائی لائن پر روسی جنگی طیاروں کا حملہ
-
سمندری طوفان ‘روانا‘ سے جنوبی بنگلہ دیش شدید متاثر
-
فلوجہ کے شہری محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہو جائیں، عراقی فوج
-
اعلیٰ امریکی کمانڈر نے شام کا خفیہ دورہ کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.