نئے مالی سال بجٹ میں 800 اور1800 سی سی تک استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر عائد کسٹمز ڈیوٹی کی شرح میں5 فیصد کمی کا فیصلہ

پیر 23 مئی 2016 10:10

اسلام آباد(نمائندہ اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23 مئی۔2016ء) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال2016-17کے وفاقی بجٹ میں 800سی سی سے00 18 سی سی تک کی استعمال شْدہ گاڑیوں کی درآمد پر عائدکسٹمز ڈیوٹی کی شرح میں5 فیصدکمی کا فیصلہ کیا ہے ،استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمدپرعائدکسٹمز ڈیوٹی میں کمی کا فیصلہ کیا ہے جبکہ موٹرسائیکل انڈسٹری کیلیے پارٹس وآلات پرعائدکسٹمزڈیوٹی اورسیلزٹیکس کی شرح میں کمی کا بھی امکان ہے۔

ایف بی آرذرائع کے مبطابق حکومت نے استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمدپرعائدکسٹمز ڈیوٹی کی شرح میں پانچ فیصدکمی کیے جانیکا امکان ہے جبکہ درآمدی گاڑیوں کیلیے عْمرکی حد بڑھانے کی تجویز بھی زیرغورہے۔ وفاقی حکومت800سی سی سے00 18 سی سی تک کی استعمال شْدہ گاڑیوں کی درآمد پر عائدکسٹمز ڈیوٹی کی شرح میں5 فیصدکمی کی تجویز پر غور کررہی ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ استعمال شْدہ گاڑیوں کی درآمدکیلیے عمرکی حدبھی3 سال سے بڑھاکر 4 سے5سال تک کرنے کی تجویز زیرغورہے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ اس اقدام سے ایف بی آرکو20 ارب سے زائد کا اضافی ریونیوحاصل ہوسکے گا۔حکام کاکہنا ہے کہ مذکورہ اقدام سے ملک میں گاڑیوں پر اون کی مدمیں حاصل کی جانیوالی رقم کا بھی خاتمہ ہوگااورڈیمانڈوسپلائی میں پائے جانیوالے فرق میں کمی کے باعث لوگوں کوآسانی کیساتھ گاڑیاں دستیاب ہوسکیں گی۔ آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں موٹرسائیکل مینوفیکچرنگ انڈسٹری کے فروغ کے لیے موٹرسائیکل کی تیاری میں استعمال ہونے والے خام مال اوردیگرآلات پرکسٹمزڈیوٹی کی شرح میں5 فیصدکمی کاامکان ہے جبکہ سیلزٹیکس کی شرح میں بھی ساڑھے7 فیصد تک کمی کاامکان ہے جس سے موٹرسائیکل کی قیمتوں میں کمی کی توقع ہے، اس کے علاوہ آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں زرعی مشینری کی درآمدپر کسٹمزڈیوٹی میں بھی مزید کمی کاامکان ہے۔

متعلقہ عنوان :