وزیرداخلہ چوہدری نثار نے ڈی کی ایف آئی اے کو مستعفی ہونے کا مشورہ دیدیا

ایف آئی اے کی تنظیم نوکے معاملے پر وزیرداخلہ کی ڈی جی ایف آئی اے کی سرزنش،محمدعملیش نے وزیرداخلہ کومستعفی ہونیکی پیشکش کردی وزیرداخلہ نے پہلے ڈی جی ایف آئی اے کو چارج ڈی جی امیگریشن کے حوالے کرنے بعدازاں استعفیٰ بھیجنے اورکام جاری رکھنے کا حکم دیدیا، ذرائع

منگل 24 مئی 2016 10:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 مئی۔2016ء)وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے اپنی غلطیاں ماتحت عملے اور اعلیٰ سول افسران پرڈالنے کی روش برقرار رکھی اور ڈی جی ایف آئی اے کوچارج ڈی جی امیگریشن کے حوالے کرکے مستعفی ہونے کامشورہ دیدیا۔ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کااجلاس ہوا،جس میں سیکرٹری داخلہ چیئرمین نادرا،ڈی جی امیگریشن اینڈپاسپورٹ اسلام آبادکی ضلعی انتظامیہ ،ڈی جی ایف آئی اے اوروزارت داخلہ کے سینئرحکام نے شرکت کی ۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کی تنظیم نوکے معاملے پروفاقی وزیرداخلہ نے ڈی جی ایف آئی اے محمدعملیش کی سرزنش کی جس پرایف آئی اے کے ڈائریکٹرجنرل نے وزیرداخلہ کومستعفی ہونے کی پیشکش کردی، جس پروزیرداخلہ نے پہلے انہیں چارج ڈائریکٹرجنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کے حوالے کرنے کاحکم دیاتاہم بعدازاں ڈی جی ایف آئی اے کوکہاکہ وہ اپنااستعفیٰ مجھے بھیج دیں اورکام جاری رکھیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق یہ صورتحال اس وقت پیداہوئی جب وزیرداخلہ نے ایف آئی اے کے کرپٹ افسروں کوٹرانسفرکرنے پرڈی جی ایف آئی اے کی سرزنش کی ۔ذرائع کاکہناہے کہ موجودہ ڈی جی ایف آئی اے محمدعملیش صاف ستھرے کردارکے آدمی ہیں اوران پرکرپشن کے کوئی الزامات نہیں اورانہوں نے ایف آئی اے کوکالی بھیڑوں سے صاف کرنے کیلئے بدعنوانی میں ملوث افسران کے تبادلے کیئے ،جس پر وزیر داخلہ ڈی جی ایف آئی اے سے ناراض ہوگئے ۔

وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان اپنے غلط فیصلوں کوماتحت عملے پرڈال کران کاکیرئیرتباہ کرنے میں اپناثانی نہیں رکھتے ۔اس سے قبل بھی اسلام آبادمیں تحریک انصاف اورعوامی تحریک کے دھرنے کے دوران انہوں نے پولیس کے اعلیٰ افسروں آئی جی اسلام آبادآفتاب چیمہ کوتبدیل اورایس ایس پی محمدعلی نیکوکاراکونوکری سے برطرف کر دیا تھا۔ گورنر پنجاب کے سلمان تاثیرکے قاتل ممتازقادری کے چہلم کے موقع پرجب چہلم کے شرکاء نے اسلام آبادپرچڑھائی کی اورڈی جی چوک پردھرنادیاتواس وقت بھی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے اسلام آبادسے غائب ہوگئے تھے اورتین دن لاہورمیں بیٹھے رہے تھے ۔