وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارنے ایف آئی اے کی تشکیل نو پر رپورٹ لیک ہونے کی انکوائری کا حکم دے دیا

منگل 24 مئی 2016 10:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 مئی۔2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا،جس میں انہوں نے ایف آئی اے کی تشکیل نو پر رپورٹ لیک ہونے کی انکوائری کا حکم دے دیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق پیر کو وزیرداخلہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وزیرداخلہ نے ایف آئی اے کی تشکیل نو پر رپورٹ لیک ہونے کی انکوائری کا حکم دے دیا ۔ اجلاس میں ڈی جی ایف آئی اے نے اپنی صفائی پیش کرتے ہوئے کہا کہ اچھی نیت کے ساتھ ادارے کو بہتر بنانے کی کوشش کی تھی ۔ اگر آپ کا مجھ پر اعتماد نہیں رہا تو عہدہ چھوڑ دیتا ہوں ۔ وزیرداخلہ چوہدری نثار نے ڈی جی ایف آئی اے کو ہدایت کی کہ اپنا بیان لکھ کر بھیج دیں اور متبادل آنے تک کام جاری رکھیں ۔