نوازشریف نے 1993ء میں خودلندن میں جائیدادخریدی ،عمران خان

وزیر اعظم عوام کوپیسہ باہرنہ لے جانے کی تبلیغ اور خودلندن میں اپنے لئے جائیدادیں خریدرہے تھے،ٹویٹر پیغام

منگل 24 مئی 2016 10:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 مئی۔2016ء)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ وزیراعظم نوازشریف نے 1993ء میں خودلندن میں جائیدادخریدرہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے سوشل میڈیاپرٹویٹ پیغام میں کہاکہ وزیراعظم نوازشریف 1993ء میں عوام کوپیسہ باہرنہ لے جانے کی تبلیغ کررہے تھے جبکہ وہ خوداسی سال لندن میں اپنے لئے جائیدادیں خریدرہے تھے کیا1993ء میں خریدی گئی جائیدادیں نوازشریف کی ہیں یاان کے صاحبزادوں کی ۔

متعلقہ عنوان :