اداکارہ سلمیٰ آغا نے بھی بھارتی شہریت کے لئے درخواست دیدی، بھارتی وزارت داخلہ کی تصدیق

ان کی درخواست پر غور کے بعد فیصلہ جلد کر لیا جائے گا۔ بھارتی وزارت داخلہ

بدھ 25 مئی 2016 10:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 مئی۔2016ء)جنوری میں پاکستانی نژاد گلوکار عدنان سمیع خان کو بھارتی شہریت ملنے کے بعد ایک اور پاکستانی اداکارہ اور گلوکارہ نے بھارتی شہریت (اوورسیز سٹیزن آف انڈیا کارڈ) کے لئے درخواست دیدی ہے اور بھارتی وزارت داخلہ ان کی درخواست پر غور کر رہی ہے۔ اوورسیز کارڈ کے ذریعے بھارت میں ملٹی پل انٹری اور کثیر المقاصد ویزا کی راہ ہموار ہو جاتی ہے اور ملک میں طویل قیام کے حوالے سے پولیس کو اطلاع دینے سے استثنیٰ بھی حاصل ہو جاتا ہے۔

بھارتی وزارت داخلہ کے عہدیداروں کے دعوے میں کہا گیا ہے کہ وزارتِ داخلہ ان کی درخواست پر غور کر رہی ہے اور فیصلہ جلد کر لیا جائے گا۔ سلمیٰ آغا نے گلوکاری سمیت کئی فلموں میں اداکاری کی اور فلم نکاح میں ان کا گانا ”دل کے ارمان آنسوؤں میں بہ گئے “ نے بہت پذیرائی حاصل کی۔

(جاری ہے)

قواعد کے مطابق کسی بھارتی شہری کابچہ، پوتا یا پڑپوتا او آئی سی کارڈ ہولڈرز کے طور پر رجسٹریشن کروا سکتا ہے۔

تاہم پاکستان یا بنگلہ دیش کے شہری پوتے یا پڑپوتے اس کارڈ کے اہل نہیں ہو سکتے۔ پاکستانی گلوکار عدنان سمیع کو رواں سال جنوری میں بھارتی شہریت دی گئی۔ بھارت میں قیام کرنیو الے دیگر شخصیات میں کترینہ کیف(برطانوی شہری) ، دیپتی نیول (امریکی شہری) اور یانا گپتا (چیک شہری) شامل ہیں۔ رپورٹ میں سلمیٰ آغا کی فلمی کیریئر اور گلوکاری کا بھی کہا گیا ہے۔ سلمیٰ آغا کراچی میں ایک امیر کبیر گھرانے می پید اہوئی تھی اور 9سال کی عمر میں لندن منتقل ہوئی اور 16سال کی عمر میں لندن میں مقیم ایک پاکستانی بزنس مین سے شادی کی تاہم جلد طلاق ہو گئی تھی ۔ بھارتی میوزک ڈائریکٹر نے ان کی آواز سن کر انہیں پلے بیک سنگر کی آفر کر دی اور فلم ”نکاح“ ان کے کیریئر کی بہترین فلم رہی

متعلقہ عنوان :