بجٹ میں نان فائلراور ٹیکس چوروں کے گرد گھیرا تنگ کیا جائیگا،اسحاق ڈار

وزیرخزانہ کی ایف بی آر کے ٹیکس ہدف کی تازہ صورتحال اور آئندہ مالی سال کے بجٹ سفارشات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت، چیئرمین ایف بی آر نے بریفنگ دی

جمعرات 26 مئی 2016 09:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26 مئی۔2016ء ) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں نان فائلراور ٹیکس چوروں کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے گا جبکہ فائلرکو مزید سہولیات دینے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے بدھ کو ایف بی آر کے ٹیکس ہدف کی تازہ صورتحال اور آئندہ مالی سال کے بجٹ سفارشات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی چیئرمین ایف بی آر نثار محمد نے وفاقی وزیرکو ٹیکس وصولیوں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ رواں مالی سال کے ٹیکس ٹارگٹ 31سو چار ارب کوحاصل کرنے کی بھر پورکوشش کی جا رہی ہے ، اور اس حوالے سے وفاقی وزیر کے احکامات پر عمل کیا جارہا ہے ، ابھی تک ٹیکس جمع کرنے کی کارکردگی اطمینان بخش ہے اور ایف بی آر حکام پر امید ہیں کہ مالی سال 2015-16کے ٹیکس ٹارگٹ کو حاصل کر لیا جائے گا اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر کی جانب سے آئندہ مالی سال کے بجٹ سفارشات پر بھی بریفنگ دی چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ بجٹ بنانے کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز با شمول تاجروں چیمبر ز اینڈکامرس کے نمائندوں ،ماہرین ، سمیت تمام لوگوں سے بات چیت کی ہے ،اور کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ تیار کرنے کے حوالے سے یہ سفارشات کافی اہمیت کی حامل ہیں ، وفاقی وزیر خزانہ نے کہا موجودہ بجٹ میں فائلرکو سہولیات دینے کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے جبکہ نان فائلراور ٹیکس چوروں کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے گا ،انہوں نے مختلف سٹیک ہولڈر کے ساتھ بات چیت کے بعد ایف بی آر کی جانب سے تیار کردہ سفارشات سراہا اور کہا کہ بجٹ سفارشات کو تیار کرنے کے دوران حکومت کی معاشی ترقی کی پالیسی کو بھی مد نظر رکھا جائے اجلا س میں وزارت خزانہ اور ایف بی آر کے اعلیٰ حکام بھی شامل تھے ۔

متعلقہ عنوان :