سرتاج عزیز کی مرسڈیز کار کے ٹائروں کی خریداری کیلئے 20 لاکھ، کشمیر کاز کی ترویج کیلئے صرف 5 لاکھ روپے مختص کئے گئے

جمعرات 26 مئی 2016 10:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26 مئی۔2016ء) مشیر خارجہ امور سرتاج عزیز کے زیر استعمال مرسڈیز بینز کار کے ٹائروں کی خریداری پر 20 لاکھ 21 ہزار ایک سو 36 روپے ایک سال میں خرچ کئے گئے ہیں اس بات کا انکشاف آڈٹ رپورٹ 2014 میں ہوا ہے جو پارلیمنٹ میں پیش کی گئی ہے ۔ سرتاج عزیز اور طارق فاطمی کی کاروں کے استعمال کیلئے POL خریدنے کیلئے 14 لاکھ 40 ہزار روپے اخراجات کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق کشمیر مسئلہ کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے صرف 4 لاکھ 88 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں رپورٹ کے مطابق دفتر خارجہ کی اکیڈمی میں غیر ملکی سفارتکاروں کی تربیت کے لئے 48 ملین روپے کے اخراجات کئے گئے ہیں ۔ سندھ اور پنجاب کے رینجرز کو سرحد پر چوکیوں کی حفاظت کے لئے صرف 18 ملین روپے دیئے گئے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے لندن ، قطر اور افغانستان کے دورے کے دوران 75 ملین روپے خرچ ہوئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :