وفاقی حکومت نے 276 ارب کا نیا قرضہ حاصل کر لیا

مقصد 2017-2016 کے بجٹ خسارے کو پورا کرنا ہے، اسٹیٹ بینک

جمعہ 27 مئی 2016 10:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 مئی۔2016ء) وفاقی حکومت نے 276 ارب کا نیا قرضہ حاصل کر لیا۔نئے قرضے حاصل کرنے کا بنیادی مقصد 2017-2016 کے بجٹ خسارے کو پورا کرنا ہے۔اسٹیٹ بنک کے مطابق حکومت نے 276 ارب روپے سے زائد کا قرض لیا ہے۔

(جاری ہے)

نیا قرض قلیل مدت کیلئے حاصل کیا گیا ہے۔بینکوں نے حکومت کو 575 ارب روپے سے زائد قرض کی پیشکش کی تھی۔ حکومت نے نیا قرض تین، چھ اور بارہ ماہ کی مدت کیلئے حاصل کیا ہے۔واضح رہے کہ سال 2017-2016 کا بجٹ جون میں قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :