زونگ کے سی ای او نے ایک اور کمپنی کے انضمام کا اشارہ دیدیا

پیرنٹ کمپنی کی سرمایہ کاری تقریبا 3بلین ڈالر ہے جس میں ایک بلین ڈالر سے 3gاور 4gکے خریدے گئے لائسنس بھی شامل ہیں، سی ای او زونگ

اتوار 29 مئی 2016 10:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 مئی۔2016ء)زونگ کے سی ای او ’لی او ڈیان فنگ‘ نے ملک کے متحرک ٹیلی کام سیکٹر میں ایک اور کمپنی کے انضمام کا اشارہ دیدیاہے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مثالی طو ر پر تین سیلولر موبائل آپریٹرز ہوناچاہیے۔تفصیلات کے مطابق چائنہ موبائل پاکستان لیمٹیڈ (زونگ)کے مستقبل کی منصوبہ بندی کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئیسی ای او زونگ نے کہا کہ مارکیٹ کے سائز اور کھلاڑیوں کی تعداد کے سامنے پاکستان میں منافع بنانا بہت مشکل تھا۔

(جاری ہے)

ان کا کہناتھا کہ پاکستانی مارکیٹ میں منافع کمانا بہت مشکل ہے اور سرمایہ کاری پر منافع مختلف خدو خال میں آ تاہے۔’انہوں نے کہا کہ شائد وہ مستقبل میں ایک اور آپریٹر کو خریدنے کا سوچ سکتے ہیں۔‘ان کا کہناتھا کہ پیرنٹ کمپنی (Parent company)کی سرمایہ کاری تقریبا 3بلین ڈالر ہے جس میں ایک بلین ڈالر سے 3gاور 4gکے خریدے گئے لائسنس بھی شامل ہیں ،لیکن ابھی تک اردگرد چیزیں تبدیل کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اٹھارٹی نے کچھ روز قبل وارد کے موبی لنک میں انضمام کی منظوری دیدی ہے۔

متعلقہ عنوان :