نوشکی ڈرون حملے سے ملک کی خودمختاری اور سالمیت کی نفی ہوتی ہے ،مولانا فضل الرحمان

حکومت فوری طور پر احتجاجاً ملک سے امریکی سفیر کو ملک بدر کر دے،جے یو آئی کے مجلس عاملہ اجلاس سے خطاب

پیر 30 مئی 2016 09:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30 مئی۔2016ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ نوشکی ڈرون حملے سے ملک کی خودمختاری اور سالمیت کی نفی ہوتی ہے ۔ حکومت فوری طور پر احتجاجاً ملک سے امریکی سفیر کو ملک بدر کر دے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماء اسلام کے مجلس عاملہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا ہے کہ حکومت ڈرون حملے کے نتیجے میں مکل سے امریکی سفیر کو ملک بدر کر دیں ۔

امریکی ڈرون حملہ ملک کی خود مختاری اور سالمیت پر حملہ ہے ڈرون حملے پر حکومتی ردعمل مایوس کن ہے انہوں نے کہا کہ افغان امن عمل میں فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے میں امریکہ دوہرا معیار اپناتا ہے ڈرون حملے سے افغان مفاہمتی عمل متاثر ہوا حکومت کو چاہئیے کہ ڈرون حملے کا مسئلہ بین الاقوامی سطح پر اٹھایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :