وزیراعظم کا گلہ ٹیوب ڈالنے سے خراب ، البتہ صحت پہلے سے بہتر ہے ،مریم نواز

کچھ دیر کے لئے بیڈ پر بٹھایا گیا، آج کمرے میں منتقل کردیا جائے گا ،ٹوئٹ

جمعرات 2 جون 2016 09:48

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2جون۔2016ء) وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز شریف ، وزیراعظم کے آپریشن کے بعد سے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے ذریعے ان کی صحت سے متعلق آگاہ کرتی رہیں گزشتہ روز انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کے گلے میں ٹیوب ڈالنے کی وجہ سے ان کا گلہ خراب ہے البتہ ان کی صحت پہلے سے بہتر ہے انہیں بدھ کے روز کچھ دیر کے لئے بیڈ پر بٹھایا گیا آج انہیں کمرے میں منتقل کردیا جائے گا وزیراعظم کی صاحبزادی نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم جلد صحت یاب ہورہے ہیں البتہ وہ آئندہ چوبیس گھنٹے آئی سی یو میں رہیں گے انہوں نے کہا کہ ہم اللہ کا لاکھ لاکھ شکریہ ادا کرتے ہیں میرے والد کی صحت بہتر ہے سرجن نے نواز شریف کی چھا تی سے دو ٹیوب نکال دیئے ہیں اور ڈاکٹروں نے انہیں تھوڑی دیر کے لئے بیٹھنے کی اجازت بھی دی وزیراعظم تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں ان سے آج میری بات بھی ہوئی ہے

متعلقہ عنوان :