علماء معاشرے کی اصل روح بیدار کرنے میں کردار ادا کریں،چوہدری نثار

ملک میں امن و امان کے قیام ،بین الامذاہب ہم آہنگی کے فروغ اورمعاشرے کا اصل تشخص اجاگر کرنے میں علماء کا کلیدی کردار ہے،وزیر داخلہ کی جید علمائے کرام سے ملاقات

جمعرات 2 جون 2016 09:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2جون۔2016ء)وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ علماء معاشرے کی اصل روح بیدار کرنے میں کردار ادا کریں۔ملک میں امن و امان کے قیام ،بین الامذاہب ہم آہنگی کے فروغ اورمعاشرے کا اصل تشخص اجاگر کرنے میں علماء کا کلیدی کردار ہے۔یہ بات انہوں نے پنجاب ہاوٴس میں جید علمائے کرام سے ملاقات میں کی۔ علماء کے وفد میں حافظ محمد صدیق، مولانا سید عتیق الرحمان شاہ، مولانا قاری مظہر الحق حقانی، قاری احسان الحق، صاحبزادہ عطاالمحسن، قاری محمد یاسر اور مولانا عارف علی شامل تھے۔

علمائے کرام نے ملاقات میں کہا کہ ملکی سلامتی اور ملکی مفادات کے تحفظ کے سلسلے میں وزیر داخلہ کا جرات مندانہ موقف پوری قوم کی امنگوں کی ترجمانی کرتا ہے اور لائقِ تحسین ہے۔

(جاری ہے)

مذہبی حلقے وزیرِداخلہ کے ملکی مفادات اوراسلامی نظریات کے تحفظ کے سلسلے میں اقدامات کو سراہتے ہیں۔ اس موقعہ پر وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک میں امن و امان کے قیام ،بین الامذاہب ہم آہنگی کے فروغ اورمعاشرے کا اصل تشخص اجاگر کرنے میں علماء کا کلیدی کردار ہے۔علماء معاشرے کی اصل روح بیدار کرنے میں کردار ادا کریں۔علمائے کرام نے امن و امان کے قیام، ملکی وقار کی سربلندی اور اندرون و بیرون ملک پاکستان اور اسلام کے تشخص کو واضح کرنے میں وزیرِداخلہ کے کردارکو سراہا۔

متعلقہ عنوان :