پاکستان کے جوہری خطرے سے خوفزدہ نہیں ، جتندر سنگھ

بھارت ہر خطرے سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت کا حامل ملک ہے ، صحافیوں سے گفتگو

جمعرات 2 جون 2016 09:50

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2جون۔2016ء) بھارتی وزیر مملکت جتندر سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے جوہری سائنسدان عبدالقدیر خان سے خوفزدہ نہیں ہے ہر چیز سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جتندر سنگھ نے پاکستان کی جانب سے بھارت کو کسی بھی وقت نشانہ بنائے جانے کے خطرے کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہمیں ایسا کوئی خطرہ درپیش نہیں ہے بلکہ ہم ہر چیز سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا پاکستان کے بھارت کو پانچ منٹوں میں ہدف بنانے کی صلاحیت کا حامل ہونے دعویٰ ہمارے لئے کسی قسم کی تشویش کا باعث نہیں ہے کیونکہ ہمیں نہ تو ڈاکٹر عبدالقدیر خان سے ڈر ہے اور نہ ہی پاکستان کی صلاحیتوں سے خوفزدہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :